زنا بالرضا پرسزا ہوئی؟ جسٹس مندوخیل، ملزم کی ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ نے ریپ کے ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔ جسٹس ملک شہزاد نے ریمارکس دیئے کہ الزام مدعی نے ثابت کرنا ہوتا ہے ملزم نے نہیں۔ جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیئے کہ کوئی اپنی بیٹی پر جھوٹا الزام لگاکر تماشا کیوں بنائے گا؟ جسٹس جمال مندو خیل نے کہا کہ ایسے تمام واقعات تو رپورٹ نہیں ہوتے کیا میڈیکل رپورٹ بھی ملزم کے خلاف نہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ یہ مقدمہ ریپ کا نہیں ہوتا۔ جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیئے کہ خاتون نے خود ریپ تسلیم کیا اور کیا ثبوت ہوگا۔ جسٹس ملک شہزاد نے مکالمہ کیا کہ صرف لڑکی کی گواہی پر تو ملزم کو سزا دینے کا نہیں کہہ سکتے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے سوال کیا کہ کیا کبھی کسی کو زنا بالرضا پر بھی سزا ہوئی ہے؟ کیا رضا مندی کے مجرم کو زبردستی کی دفعات پر سزا دی جا سکتی ہے؟ جو جرم ہوگا اتنی ہی سزا دیں گے۔ مدثر نامی ملزم کے خلاف خاتون کے والد نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گزشتہ برس زیادتی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نے ریمارکس دیئے کہ
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔