پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے سعودی سفارتخانہ اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور خیبر پی کے میں امن و امان کی صورتحال پر ضلع خیبر سے نقل مکانی کرنیوالے متاثرین کیلئے سعودی امداد کی فراہمی پر بھی گفتگو کی۔ سعودی سفیر نے کنگ سلمان ریلیف سنٹر کیجانب سے ضلع خیبر کے آئی ڈی پیز کیلئے ریلیف آئٹمز کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی اورکہاکہ سعودی حکومت نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے۔ سعودی سفیر نے گورنر خیبر پی کے سے ڈی آئی خان سمیت خیبر پی کے میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں شہادتوں پر تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ خیبر پی کے سمیت پاکستان کے عوام کا سعودی عرب کے ساتھ گہری محبت و دلی احترام کا رشتہ ہے، سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستانی حکومت اور عوام کی دل کھول کر امداد کی ہے۔

ملاقات

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سعودی سفیر خیبر پی کے

پڑھیں:

حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے

حج 2026 کی ادائیگی کے بعد پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 5724 کے ذریعے 370 حجاج کرام آج اسلام آباد پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں: سعودی وزارت حج و عمرہ کی حجاج کرام کے لیے مثالی انتظامات کرنے پر پاکستانی حج مشن کو خراج تحسین

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ہوائی اڈے پر حجاج کرام کا استقبال کیا اور انہیں فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امسال قریباً ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانیوں نے حج کی سعادت حاصل کی، جن میں ایک لاکھ 20 ہزار عازمین سرکاری حج اسکیم کے تحت سعودی عرب گئے۔

پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع۔ سعودی ائیرلائن کے ذریعے 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ہوائی اڈے پر حجاج کا استقبال کیا اور انہیں فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔@iamabidmalik @AmirSaeedAbbasi @KulAalam pic.twitter.com/zBqJGjKIEa

— Media Talk (@mediatalk922) June 1, 2026

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حجاج کرام نے حج 2026 کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارتِ مذہبی امور نے عازمین حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کی۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب، حجاج کرام میں قرآن پاک کے نسخوں کی تقسیم

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وفاقی وزیر مذہبی امور اور ان کی ٹیم کو حج کے بہترین انتظامات پر مبارکباد بھی پیش کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد آئیرپورٹ حجاج کرام طارق فضل چوہدری وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری

متعلقہ مضامین

  • اٹلی میں 10500 پاکستانیوں کو لیبر موبیلیٹی معاہدے کے تحت روزگار مواقع ملیں گے, اطالوی سفیر
  • محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
  • پاکستان میں ڈالر مستحکم، پاؤنڈ اور یورو سمیت بڑی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات
  • گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • اتحاد مذاہب کیلئے سعودی فتویٰ، مولانا زاہدالراشدی اور مولانا فضل الرحمان خلیل کی تائید
  • صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
  • گورنر خیبرپختونخوا سے ترک سفیر کی ملاقات ، باہمی تعاون ،دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے