لاہور:

اپنی ہی 2 بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے بدبخت باپ نے تفتیش میں جرم کا اعتراف کرلیا۔

پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں بدبخت باپ کے ہاتھوں اپنی ہی دو بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم باپ کو گرفتار کرلیا، جس نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ  متاثرہ بچیوں کے گھر  پہنچیں، جہاں انہوں نے دونوں بچیوں اور ان کی والدہ سے ملاقات کی اور انصاف کی یقین دہانی کروائی۔ا نہوں نے کہا کہ اپنی بیٹیوں کی عزت پامال کرنے والا بدبخت باپ کسی رعایت کا مستحق نہیں۔

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ ایسے درندہ صفت مجرم کو قانون کے مطابق نشانِ عبرت بنایا جائے گا۔ بچیوں کے خلاف جنسی جرائم ناقابلِ برداشت ہیں۔ متاثرہ بہنوں اور ان کی والدہ کو مکمل قانونی اور تحفظاتی معاونت فراہم کی جائے گی۔  انہوں نے کہا کہ جو باپ درندگی کرے وہ والد نہیں مجرم ہے، قانون اسے نہیں چھوڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ہر مظلوم بچی کے ساتھ کھڑی ہے، یہ کیس نظر انداز نہیں ہوگا۔ درندہ صفت ملزم کو سخت ترین سزا دلوا کر مثال قائم کی جائے گی۔ خواتین کے لیے محفوظ پنجاب ایک نعرہ نہیں، ہر بچی کے تحفظ کا ریاستی وعدہ ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بدبخت باپ نے کہا کہ کے ساتھ

پڑھیں:

بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جمال رئیسانی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ایک خاموش جنگ لڑی جا رہی ہے جو بارود سے زیادہ نوجوانوں کے ذہنوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

صوبائی وزرا علی مدد جتک اور عاصم کرد گیلو کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہاکہ دشمن پاکستان اور بلوچستان کو توڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں بشیر زیب نے جب ایک کالعدم تنظیم کی کمان سنبھالی تو حالات مزید خراب ہوئے، جبکہ جنید بشیر زیب کا رائٹ ہینڈ ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج کی جنگ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر لڑی جا رہی ہے اور کالعدم تنظیموں کے کارندے زنگی ایپ کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیمیں سنگل ایپ کے ذریعے آپریشنل منصوبہ بندی جبکہ ڈیلٹا چیٹ کے ذریعے خفیہ بھرتیاں کرتی ہیں۔

نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہاکہ آج دشمن صرف گولی کا استعمال نہیں کر رہا بلکہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈز چلا کر بھی اپنا ایجنڈا آگے بڑھا رہا ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ نوجوان پہاڑوں کا رخ کریں۔

انہوں نے دعویٰ کیاکہ کالعدم تنظیموں نے اپنی سرگرمیوں میں خواتین کا استعمال بھی شروع کر دیا ہے۔ شہناز بلوچ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جلسوں میں شرکت کرتی تھیں اور ان کا باہوٹ کے ذریعے کالعدم تنظیم سے رابطہ ہوا۔

نوابزادہ جمال رئیسانی نے مزید کہاکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی بلوچستان کی قیادت ڈاکٹر صبیحہ کر رہی ہیں اور ان کا بھائی ایک کالعدم تنظیم کا حصہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کراچی سیل کی قیادت فوزیہ شاہوانی کررہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بلوچستان سیاست خاموش جنگ نوابزادہ جمال رئیسانی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم نے اپنی حج کی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا
  • بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جمال رئیسانی
  • سپریم کورٹ: 5 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کے مجرم کی سزائے موت برقرار، فیصلہ سنا دیا گیا
  • وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا
  • سوات: گھر کی چھت اور ہوٹل کا کمرہ گرنے سے بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
  • اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
  • ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا