جعلی آواز بنا کر اسپیکر ایاز صادق کے نام پر رقم مانگی گئی
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں انکشاف کیا ہے کہ کسی نے ان کی جعلی آواز بنا کر پیسے بٹورنے کی کوشش کی۔
اسپیکر نے بتایا کہ مجھ سے رابطہ کیا گیا اور کہا گیا کہ میں نے پیسے مانگے ہیں، جس پر میں نے واضح کیا کہ میں نے ایسا نہیں کیا۔
اجلاس میں دیگر ارکان نے بھی اس معاملے پر بات کی۔ اعجاز الحق نے بتایا کہ ان کے پاس 19 چالان موصول ہوئے اور ایک چالان پر ایم این اے عالیہ کامران نے سوال کیا کہ یہ پیسے کس اکاؤنٹ میں گئے، کتنے اکاؤنٹس کی نشاندہی ہوئی۔
طلال چوہدری نے جواب میں کہا کہ یہاں ایک رینٹ اے اکاؤنٹ کا نظام چل رہا ہے اور تمام متعلقہ افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ اختیار بیگ نے کہا کہ اس معاملے میں اسٹیٹ بینک کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ تحقیقات مکمل طور پر شفاف ہوں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ملتان زون نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی۔
ایف آئی اے ملتان زون کے مطابق 2 خواتین کو آف لوڈ کرکے 2 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔ مسافروں نے جعلی نکاح نامے پر سوازی لینڈ کے وزٹ ویزے حاصل کیے تھے۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ایجنٹ نے مسافروں کی غیرقانونی امیگریشن کیلیے رشوت دینے کی کوشش بھی کی۔