راولپنڈی: پاکستان اور امریکا کے درمیان مشترکہ فوجی مشق انسپائرڈ گیمبٹ 2026 جاری ہے۔ یہ مشق پاک فوج اور امریکی فوج کے درمیان 8 سے 16 جنوری تک منعقد کی جارہی ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دو ہفتوں پر مشتمل یہ مشترکہ مشق انسداد دہشت گردی پر مرکوز ہے. جس کا مقصد دونوں افواج کے درمیان پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ، مشترکہ تربیت اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ انسپائرڈ گیمبٹ کا سلسلہ سنہ 1995 سے جاری ہے اور یہ اس دو طرفہ تربیتی پروگرام کی 13 ویں مشترکہ مشق ہے جو پاکستان اور امریکا کے درمیان عسکری تعاون کی عکاس ہے۔مشق کے دوران نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں وزیٹرز ڈے کی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر امریکی قائم مقام ناظم الامور سینئر امریکی فوجی عہدیداروں اور کمانڈر راولپنڈی کور نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ معزز مہمانوں کو مشق کے مقاصد، دائرہ کار اور مختلف تربیتی مراحل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی جب کہ مشق میں شامل دستوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تربیتی معیار کو بھی اجاگر کیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسی مشترکہ مشقیں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان اعتماد سازی، آپریشنل ہم آہنگی اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے درمیان کہ مشق

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔  آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔

لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے

دونوں قائدین نے  مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی