جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلٰی نے امریکہ پر الزام عائد کیا کہ وہ جمہوریت کی بحالی کے نام پر مختلف ممالک پر حملے کرکے قدرتی وسائل کا استحصال کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور جموں کشمیر کی سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز امریکہ پر الزام عائد کیا کہ وہ جمہوریت کی بحالی کے نام پر مختلف ممالک پر حملے کرکے قدرتی وسائل کا استحصال کرتا ہے۔ محبوبہ مفتی نے ایرانی عوام سے یک جُٹ ہوکر امریکہ اور اسرائیل کی چال کو ناکام بنانے کا مشورہ دیا وہیں انہوں نے ایرانی حکومت سے بھی عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کی وکالت کی۔ سرینگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ امریکہ کا یہ ایک مستقل طریقہ کار بن چکا ہے کہ وہ دنیا کے مختلف خطوں میں جمہوری تبدیلی کے بہانے سے فوجی مداخلت کرتا ہے، خواتین کے حقوق بحال کرنے جیسے بہانے بنا کر ملکوں کو تباہ کر دیتا ہے لیکن اصل مقصد ان ممالک کے وسائل پر قبضہ جمانا ہوتا ہے۔

محبوبہ مفتی کو یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ لوگ امریکہ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایسے احتجاج بھارت بھر میں ہونے چاہئیں تھے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ایران تاریخی طور پر بھارت کا ایک اچھا دوست رہا ہے، لیکن بی جے پی کی پالیسیوں کے باعث حالیہ برسوں میں صورتحال بدل گئی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران کے لوگ اپنی صورتحال کو نہیں سمجھتے تو ان کے حالات شام سے بھی بدتر ہو سکتے ہیں اور بیرونی مداخلت کے خلاف بھی تنبیہ کی، جو ان کے بقول "ممالک کو غیر مستحکم کرنے کا سبب بنتی ہے"۔

پی ڈی پی کی سربراہ نے مزید الزام عائد کیا کہ امریکہ اور اسرائیل مسلم مخالف ممالک ہیں اور کہا کہ امریکہ کا اصل مقصد حکومتوں کی تبدیلی کے نام پر وسائل کا استحصال کرنا ہے۔ حالیہ مظاہروں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ کشمیر کے لوگ ایران کی حمایت میں ہیں اور عالمی ناانصافی کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: محبوبہ مفتی نے کہا کہ کیا کہ

پڑھیں:

مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان

پاکستان سمیت آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں اور انتہا پسند عناصر کی حالیہ کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایسے اقدامات نہ صرف مذہبی تقدس کی پامالی ہیں بلکہ پورے خطے میں کشیدگی کو خطرناک حد تک بڑھا رہے ہیں۔

مشترکہ اعلامیے پر پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، مصر، اردن، ترکیہ اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی اشتعال انگیز کارروائیاں اور اسرائیلی انتہا پسند وزرا و گروہوں کی سرگرمیاں ناقابلِ قبول ہیں اور ان سے خطے میں امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔

وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ مسجد اقصیٰ کی تاریخی، قانونی اور مذہبی حیثیت کا ہر صورت احترام کیا جانا چاہیے اور اس میں کسی بھی قسم کی یکطرفہ تبدیلی ناقابلِ قبول ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں مسجد اقصیٰ کے انتظامی اور مذہبی امور پر اردن کے محکمہ اوقاف کے خصوصی اختیار کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ اس حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

اعلامیے میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ مسلمانوں کو مسجدِ اقصیٰ میں عبادت سے روکنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے، مذہبی آزادی کا احترام کیا جائے اور ایسے تمام اقدامات سے گریز کیا جائے جو مزید کشیدگی اور تصادم کا سبب بن سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم