مغربی بنگال کی وزیراعلٰی نے یقین دلایا کہ وہ ایسے تمام معاملات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور انکی حکومت و ترنمول کانگریس متاثرہ خاندانوں کیساتھ کھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلٰی ممتا بنرجی نے ریاست میں جاری خصوصی گہری نظرثانی کے عمل پر سخت اعتراض کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف انڈیا پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ کولکاتا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس عمل کے ذریعے دانستہ طور پر اقلیتی طبقے کے ووٹروں کے نام فہرست سے خارج کئے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے مطابق شکایات مسلسل موصول ہو رہی ہیں اور صورتحال تشویشناک ہے۔ ممتا بنرجی نے دعویٰ کیا کہ اقلیتوں کی اکثریت والے ضلع مالدہ میں تقریباً نوے ہزار ووٹروں کے نام حتمی فہرست سے ہٹانے کی تیاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نشانہ صرف اقلیتی طبقہ نہیں بلکہ متوا، راج بنشی اور آدی واسی جیسے پسماندہ طبقات کے ووٹر بھی اس کارروائی کی زد میں ہیں۔

مغربی بنگال کی وزیراعلٰی نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ نامور دانشور امرتیہ سین اور شاعر جئے گو سوامی جیسے معروف افراد کے نام بھی متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں، جو اس عمل کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاست میں کسی بھی طرح کی بدنظمی یا اشتعال انگیزی قابل قبول نہیں۔ انہوں نے مرشدآباد کے بیلڈانگا علاقے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے عوام سے ضبط اور امن برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ میں ایک مقامی مہاجر مزدور کی مبینہ ہلاکت کے بعد اس کا جسدِ خاکی لائے جانے پر حالات کشیدہ ہوئے، تاہم عوام کو افواہوں سے دور رہنا چاہیئے۔

ممتا بنرجی نے الزام لگایا کہ مغربی بنگال میں دانستہ طور پر تشدد کو ہوا دینے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور اس کے پیچھے بھارتیہ جنتا پارٹی کا کردار ہے، جبکہ مرکزی ایجنسیاں بھی مبینہ طور پر استعمال ہو رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں مغربی بنگال کے مہاجر مزدوروں کو خاص طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مغربی بنگال کی وزیراعلٰی نے یقین دلایا کہ وہ ایسے تمام معاملات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان کی حکومت و ترنمول کانگریس متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ تاہم انہوں نے جمعرات کو سپریم کورٹ میں ہوئی کارروائی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، جس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سے متعلق معاملے میں ریاستی پولیس کی ایف آئی آر پر روک لگائی گئی تھی اور متعلقہ حکام کو نوٹس جاری ہوئے تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مغربی بنگال کی وزیراعل ی ممتا بنرجی انہوں نے ہیں اور کہا کہ

پڑھیں:

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن