گوگل میپس میں حالیہ برسوں کی ایک بڑی تبدیلی کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹیکنالوجی کے عالمی ادارے گوگل نے طویل عرصے بعد اینڈرائیڈ صارفین کے لیے گوگل میپس کے سیٹنگز پیج کو نئے انداز میں متعارف کرا دیا ہے، جسے صارفین کے لیے زیادہ سادہ، واضح اور مؤثر بنانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ برسوں سے بغیر کسی بڑی تبدیلی کے چلنے والا سیٹنگز انٹرفیس اب جدید ڈیزائن اور بہتر ترتیب کے ساتھ سامنے آ رہا ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ 9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق نیا ری ڈیزائن فی الحال محدود تعداد میں صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے، تاہم جلد اسے وسیع پیمانے پر متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، نئے سیٹنگز پیج کو اس انداز میں ترتیب دیا گیا ہے کہ صارفین کو مطلوبہ آپشن تک پہنچنے میں کم وقت لگے اور غیر ضروری اسکرولنگ سے بچا جا سکے۔
نئے ڈیزائن میں سیٹنگز کو سات واضح کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں ایپس اینڈ ڈسپلے، نیوی گیشن، یور وہیکلز، لوکیشن اینڈ پرائیویسی، آف لائن میپس، نوٹیفکیشنز اور اباؤٹ اینڈ ٹرمز شامل ہیں۔ اس نئی درجہ بندی کا مقصد مختلف فیچرز کو بہتر انداز میں منظم کرنا ہے تاکہ صارفین آسانی سے اپنی ضروری سیٹنگ تک رسائی حاصل کر سکیں۔
گوگل میپس کے اس نئے سیٹنگز پیج میں ایک نمایاں بہتری سائن آؤٹ بٹن کی دستیابی بھی ہے۔ ماضی کے ڈیزائن میں صارفین کو اکاؤنٹ سے سائن آؤٹ کرنے کے لیے کافی نیچے تک اسکرول کرنا پڑتا تھا، تاہم اب یہ آپشن واضح انداز میں سامنے رکھا گیا ہے، جسے صارفین کے لیے ایک عملی سہولت قرار دیا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ گوگل نے نیوی گیشن کے انداز میں بھی تبدیلی کی ہے۔ پہلے سیٹنگز سے واپس جانے کے لیے اسکرین کے اوپر بائیں جانب تیر کا نشان موجود ہوتا تھا، جسے اب اوپر دائیں کونے میں ایکس مارک سے بدل دیا گیا ہے۔ اس تبدیلی کے ذریعے سیٹنگز پیج کو زیادہ تیزی اور آسانی سے بند کیا جا سکتا ہے، جو جدید ایپس کے عمومی ڈیزائن سے ہم آہنگ ہے۔
رپورٹ کے مطابق بعض سیٹنگز آپشنز کو بھی نئی ترتیب میں منتقل کیا گیا ہے، تاہم زیادہ تر فیچرز اپنی سابقہ جگہوں پر ہی موجود ہیں تاکہ پرانے صارفین کو کسی قسم کی الجھن کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ٹیک ماہرین کے مطابق یہ ری ڈیزائن گوگل کی اس کوشش کا حصہ ہے جس کے تحت ایپس کو زیادہ صارف دوست اور جدید تقاضوں کے مطابق بنایا جا رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: صارفین کے لیے سیٹنگز پیج کے مطابق رہا ہے گیا ہے
پڑھیں:
معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
کراچی: ملک میں معاشی سرگرمیوں میں بہتری کے ساتھ کے الیکٹرک صنعتی صارفین کی جانب سے بجلی کے استعمال نے نئی بلند ترین سطح حاصل کر لی۔ مالی سال 2026 کے دوران کے الیکٹرک کے صنعتی فیڈرز پر بجلی کی مجموعی کھپت 6 ارب 8 کروڑ یونٹس (6.08 ارب یونٹس) ریکارڈ کی گئی، جو ادارے کی تاریخ میں کسی بھی مالی سال کے دوران سب سے زیادہ ہے۔
کے الیکٹرک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صنعتی بجلی کی طلب میں یہ نمایاں اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 3.7 فیصد رہی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ کراچی کی صنعتوں کو مسلسل، قابل اعتماد اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی نے صنعتی پیداوار اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید محمد طہٰ نے کہا کہ صنعتی بجلی کے استعمال میں ریکارڈ اضافہ حکومت پاکستان، اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) اور کراچی کی صنعتی برادری کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ان کے مطابق سرمایہ کاری کے بہتر ماحول، صنعتی سرگرمیوں میں تیزی اور کاروباری اعتماد میں اضافے نے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہے اور کے الیکٹرک 2013 سے صنعتی فیڈرز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ رکھے ہوئے ہے تاکہ صنعتوں کی پیداوار اور برآمدات متاثر نہ ہوں۔
بی تھری کیٹیگری میں سب سے زیادہ بجلی استعمال
اعلامیے کے مطابق سب سے زیادہ بجلی کا استعمال بی تھری (B3) کیٹیگری میں ریکارڈ کیا گیا، جس میں 501 سے 5 ہزار کلوواٹ تک بجلی استعمال کرنے والی صنعتیں شامل ہیں۔ اس زمرے میں سیمنٹ، اسٹیل، ٹیکسٹائل، کیمیکل اور دیگر بڑے صنعتی شعبے شامل ہیں۔
ماہانہ بنیاد پر جون 2026 میں صنعتی بجلی کی کھپت سب سے زیادہ رہی، جبکہ اپریل 2026 دوسرے نمبر پر رہا۔
گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد سے زائد اضافہ
اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025 میں صنعتی صارفین نے 5.04 ارب یونٹس بجلی استعمال کی تھی، جبکہ مالی سال 2026 میں یہ مقدار بڑھ کر 6.08 ارب یونٹس تک پہنچ گئی، جو 20 فیصد سے زائد سالانہ اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
اس سے قبل مالی سال 2022 میں صنعتی بجلی کی کھپت 5.84 ارب یونٹس ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم رواں مالی سال میں یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔
349 نئے صنعتی کنکشنز فراہم
کے الیکٹرک کے مطابق مالی سال 2026 کے دوران 349 نئے صنعتی کنکشنز جاری کیے گئے، جبکہ 273 صنعتی صارفین نے اپنے بجلی کے لوڈ میں اضافہ کیا، جس سے مجموعی طور پر 168 میگاواٹ اضافی طلب قومی گرڈ میں شامل ہوئی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے صنعتوں کو کیپٹو پاور پلانٹس سے قومی گرڈ پر منتقل کرنے کی پالیسی، معاشی بحالی اور صنعتی پیداوار میں اضافے نے بھی بجلی کی طلب بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔
کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ صنعتی فیڈرز کی ریکوری کی شرح تمام صارفین کے مختلف زمروں میں سب سے بہتر رہی، جو بروقت بلوں کی ادائیگی اور لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ کے درمیان مضبوط تعلق کو ظاہر کرتی ہے۔
کے الیکٹرک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کراچی کی صنعتوں اور کاروباری سرگرمیوں کو قابل اعتماد اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی آئندہ بھی اس کی اولین ترجیح رہے گی تاکہ ملکی معیشت کی ترقی میں اپنا کردار جاری رکھا جا سکے۔