نئے گھریلو گیس کنکشن کے حصول کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
ویب ڈیسک: نئے کنکشن پر عائد پابندی ختم ہوتے ہی لاکھوں صارفین نے نئے گھریلو گیس کنکشن کے لیے درخواستیں جمع کرا دیں۔
رپورٹ کے مطابق نئے گیس کنکشن کے حصول کے لیے سوئی ناردرن گیس کمپنی (ایس این جی پی ایل) میں جمع کرائی گئی درخواستوں میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
ایس این جی پی ایل حکام کے مطابق نئے گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم ہوتے ہی صارفین نے لاکھوں کی تعداد میں درخواستیں جمع کرائیں، جس سے کمپنی پر بوجھ میں کئی گنا اضافہ ہو گیا۔
لاہور میں 187 ٹریفک حادثات؛ 217 افراد زخمی
حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فاسٹ ٹریک کیٹیگری کے تحت اب تک تقریباً 4 لاکھ نئی درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن میں سے تقریباً 29 ہزار صارفین کو نئے کنکشن کی فراہمی کا عمل مکمل ہو چکا ہے جبکہ نارمل میرٹ کیٹیگری کے تحت صارفین کی جانب سے مزید 3 لاکھ درخواستیں جمع کرائی جا چکی ہیں۔
حکام نے مزید بتایا کہ 36 ہزار کنورژن کیسز پرانے پیڈڈیمانڈ نوٹس والے صارفین کو فراہم کیے گئے ہیں، اب تک مجموعی طور پر 64 ہزار نئے آر ایل این جی پر مبنی کنکشنز فراہم کیے جا چکے ہیں۔
پنجاب میں پتنگ بازی پر پابندی ؛ خلاف ورزی پر قید اور جرمانے ہوں گے ؛ محکمہ داخلہ پنجاب
سوئی ناردرن حکام نے صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور کمپنی کے عملے کے ساتھ تعاون کریں تاکہ نئے کنکشنز کی فراہمی کا عمل باقاعدگی سے جاری رکھا جا سکے۔
ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی میں سٹاف اور مٹیریل کی کمی کے باعث نئے کنکشنز کی فراہمی کا عمل سست روی کا شکار ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
نجی کارگو ایئرلائن کے ٹو ایئرویز کے حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ حادثے کی وجوہات جاننے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے نجی کارگو کمپنی کے مالکان کی جانب سے عدم تعاون کی شکایت بھی کی ہے، متاثرین کیلئے اب تک کسی معاوضہ کا اعلان بھی نہیں ہوا۔
7 جولائی کو شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو کمپنی کے ٹو ایئرویز کا بوئنگ 737 طیارہ بلوچستان کے ساحل سے آگے گہرے سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے کے مقام سے طیارے کا کچھ ملبہ ضرور ملا ہے لیکن سمندر کی تہہ میں پہنچ جانے والے طیارے کے بلیک باکس، کاکپٹ اور عملے کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ متاثرین کا مطالبہ ہے کہ اس کام کیلئے غیر ملکی ماہر کمپنیوں سے مدد لی جائے۔
نجی کارگو طیارے کا ملبا تفتیشی ٹیم کے سپرد، بلیک باکس، عملے کے 5 ارکان کی تلاش جاریترجمان پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق کارگو طیارے کے مزید ملبے اور عملےکی تلاش گہرے سمندر میں جاری ہے حادثے کے شکار طیارے کے مزید پرزے اور ملبہ سمندر سے برآمد کر لیا گیا۔
شہید کپٹن رضوان کے اہل خانہ نے عملے اور طیارے کے ملبے کی تلاش کیلئے پاکستان نیوی اور دیگر اداروں پر اعتماد کا اظہار کیا لیکن کارگو کمپنی کی شدید بے حسی کی شکایت کی اور مطالبہ کیا کہ کے ٹو ایئرویز کے بیرون ملک موجود مالکان کو واپس لا کر تحقیقات میں شامل کیا جائے۔
متاثرین کے مطابق کے ٹو ایئرویز کی انتظامیہ کی بے حسی کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی تھیں۔ یہ تنخواہ اس المناک حادثہ کے بعد ادا کی گئی۔
ایوی ایشن ماہرین کے مطابق بوئنگ 737 کارگو طیارے کا حادثہ کیوں اور کیسے پیش آیا، یہ اہل خانہ کو بتانا اور حادثہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی یقینی بنانا حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے۔