Jasarat News:
2026-07-24@03:43:55 GMT

9 مئی پرفارنزک لیب رپورٹ غیر قانونی ہے،سلمان اکرم راجا

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تفتیش کا عمل مکمل تھا پھر کیسے عدالت نے فرانزک لیب تک بات پہنچائی، پنجاب فرانزک لیب اور اس تفتیش کے عمل کو عدالت میں چیلنج کریں گے،سلمان اکرم راجہ

لاہور: تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے 9 مئی سے متعلق پنجاب فرانزک لیب کی رپورٹ کوغیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں مذاکرات کا ماحول نظر نہیں آرہا، جس کو اصولوں پر بات کرنی ہے وہ ہم سے بات کریں۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخوا سہیل آفریدی کو چند ماہ پہلے نہیں جانتے تھے، وہ پی ٹی آئی کا اثاثہ ہیں ان کو کوئی راستے سے ہٹا نہیں سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب فرانزک لیب کی رپورٹ غیر قانونی ہے، تفتیش کا عمل مکمل تھا پھر کیسے عدالت نے فرانزک لیب تک بات پہنچائی، پنجاب فرانزک لیب اور اس تفتیش کے عمل کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں سلمان اکرم نے کہا کہ ہمیں مذاکرات کا ماحول نظر نہیں آرہا، جس کو اصولوں پر بات کرنی ہے وہ ہم سے بات کریں، انتخابات کو شفاف بنانا ہے، عوامی مینڈیٹ کی واپسی اور آزاد عدلیہ پر بات کریں۔

بات کرنی ہے تو علامہ ناصر عباس اور محمود اچکزئی کو اختیار دیا گیا ہے، ہم کسی آسائش کے لیے چور دروازے کے لیے بات نہیں کریں گے۔

 ہمیں اب مقدمہ عوام کے سامنے رکھنا ہوگا، پہلے بھی حکومت کے پاس بیٹھے تھے، بسکٹ چائے پی اور کچھ نہیں ہوا، ملاقات کے لیے بھی وہ کہتے ہیں کہ ہم پوچھ کر بتائیں گے۔

ویب ڈیسک Faiz alam babar

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پنجاب فرانزک لیب سلمان اکرم

پڑھیں:

کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

متعلقہ مضامین

  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق