اوگرا کی جنوری کیلئےقیمت فی ایم ایم بی ٹی یو 54 سینٹ کی کمی
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جنوری کے مہینے کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی نادرن گیس کمپنی کے لیے ایل این جی کی قیمت میں فی ایم ایم بی ٹی یو 54 سینٹ کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 11.
اسی طرح سوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 57 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 10.21 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو طے کی گئی ہے۔
اوگرا کے مطابق ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی سے صارفین پر پڑنے والا بوجھ کم ہونے کی توقع ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فی ایم ایم بی ٹی یو ایل این جی کی گئی ہے
پڑھیں:
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
تہران:ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ نئی فوجی کارروائی کے اشاروں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی غیر ذمہ دارانہ عسکری اقدام کے نتائج امریکا کے لیے انتہائی مہنگے ثابت ہوں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکی انتظامیہ کے بعض بااثر حلقے زمینی حقائق کو نظر انداز کر رہے ہیں اور ان کی توجہ خطے کی موجودہ صورتحال کے بجائے 2028 کے صدارتی انتخابات پر مرکوز دکھائی دیتی ہے۔
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں موجود کچھ عناصر حقیقت پسندانہ انداز میں حالات کا جائزہ لینے کے بجائے ایسے فیصلوں کی حمایت کر رہے ہیں جو خطے میں مزید کشیدگی کو جنم دے سکتے ہیں۔
ان کے بقول اگر امریکہ نے جذباتی یا غیر دانشمندانہ جارحیت کا راستہ اختیار کیا تو اس کی سیاسی اور سفارتی قیمت صدر ٹرمپ کو خود ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ طاقت کے استعمال یا دھمکیوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ اس سے خطے کی صورتحال مزید پیچیدہ اور خطرناک ہو جائے گی۔