بھارتی شہر بالاسور میں 35 سالہ مسلمان کو جنونی انتہا پسند ہندوؤں کے بے لگام ہجوم نے لرزہ خیز انداز میں قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالاسور میں مشتعل ہجوم نے ایک شخص کو معمولی بات پر تلخ کلامی کے بعد بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتعل ہجوم میں شامل افراد نے ہاتھوں میں ڈنڈے، لوہے کے راڈز اور لاٹھیاں اُٹھا رکھی تھیں۔

مشتعل ہجوم مسلمان شخص پر دباؤ ڈال رہا تھا کہ وہ جے شری رام کا نعرہ لگائے، انکار پر ہجوم نے اس شخص کو بیدردی سے مارنا شروع کردیا۔

مسلم شخص کے سر پر کافی گہری چوٹیں آئیں اور جب بہت خون بہنے لگا تو سفاک ملزمان اسے مردہ سمجھ کر وہیں بے یار و مددگار چھوڑ گئے۔

علاقہ مکینوں نے زخمی شخص کو نیم مردہ حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق مقتول کے خلاف ہی گائے بچاؤ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا۔

اس واقعے کی وڈیو سوئیڈن کی یونیورسٹی سے منسلک پروفیسر اشوک سوائین نے سوشل میڈیا پر شیئر کی جو دنیا بھر میں انسانی حقوق کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔

پروفیسر اشوک نے کہا کہ بھارتی میڈیا اور حکام اس بہیمانہ قتل پر خاموش ہیں۔ حالانکہ وڈیو میں تشدد کے مناظر صاف دکھائی دے رہے ہیں۔

جس کے بعد پولیس پر دباؤ بڑھا اور مقتول کے بھائی کی درخواست پر قتل کی ایف آئی آر درج کر لی گئی لیکن تاحال ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

خیال رہے کہ مودی سرکار میں بھارت اقلیتوں کی قتل گاہ بن چکا ہے جہاں مسلمان محفوظ ہیں نہ عیسائی، یہاں تک کہ ہندو اقلیت دلت میں ظلم و جبر کا شکار ہیں۔

 

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ پاکستان کے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی مومنہ اقبال حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔ لاہور میں ان کی دعائے خیر ، مہندی ، مایوں اور نکاح کی تقریبات منعقد ہو چکی ہیں جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مومنہ اقبال کے دلہا حمزہ حبیب کا تعلق لاہور سے ہے، وہ کامیاب اور مالی طور پر مستحکم کاروباری شخصیت ہیں تاہم وہ ہمیشہ میڈیا کی نظروں سے دور رہے۔ حالیہ دنوں میں مومنہ اقبال کو (ن ) لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے مبینہ ہراسانی اور دھمکیوں کے معاملے پر حمزہ حبیب اپنی اہلیہ کی حمایت میں سامنے آنے کے بعد خبروں کا مرکز بن گئے۔ حمزہ حبیب کے مطابق ان کی اور مومنہ اقبال کی منگنی خاندانوں کی باہمی رضامندی سے ہوئی جب کہ دونوں خاندانوں کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات بھی ہیں۔ جوڑے نے مئی 2026 کے آخر میں ایک نجی تقریب میں نکاح کیا تھا۔ اس سے قبل اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی سوشل میڈیا سٹوری کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے انہیں اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ جس پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اپنی تحقیقات کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران جنگ طول پکڑنے پر ٹرمپ کو میڈیا اور اپنی انتظامیہ کے دباؤ کا سامنا
  • عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
  • دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ؛ سہیل آفریدی
  • بحرین میں ہَیْہَاتَ مِنَّا الذِّلَّة کا نعرہ لگانے پر پابندی عائد
  • میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں؛گلوکارہ طاہرہ سید کی سوشل میڈیا افواہوں کی تردید
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
  • بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل