سعودی عرب میں انسانی ہمدردی اور ایثار کی اعلیٰ مثال قائم کرنے والے 200 شہریوں کو شاہی اعزازات سے نوازنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ اعزازات خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اعضا عطیہ کرنے والے 200 سعودی شہریوں کو کنگ عبدالعزیز میڈل دینے کی منظوری دیدی۔

جس کا مقصد انسانی ہمدردی کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور ایک قیمتی انسانی جان بچانے کے جذبے کو سراہنا ہے تاکہ معاشرے میں ایثار اور فلاحی اقدار کو فروغ ملے۔

سعودی حکومت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اعزاز سے نوازنے کا مقصد شہریوں کو اعضا عطیہ کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

یاد رہے کہ مملکت میں سعودی سینٹر فار آرگن ٹرانسپلانٹیشن کے تحت اعضا عطیہ کرنے کا ایک منظم اور جدید نظام موجود ہے۔

جس کے ذریعے گردے، جگر، دل، پھیپھڑے اور دیگر اعضا کی پیوندکاری ممکن بنائی جاتی ہے اور یہ اسلامی اصولوں اور شرعی فتووں کی روشنی میں انجام دیا جاتا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق ہر سال شاہی اعزازات کے ذریعے اعضا عطیہ کرنے والوں کو خراجِ تحسین پیش کے جانے سے نہ صرف آگاہی ہوئی بلکہ عطیہ دہندگان کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا۔

سعودی علما اور سماجی حلقوں نے شاہی فیصلے کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اعضا عطیہ کرنا ایک عظیم صدقۂ جاریہ ہے جو انسانیت کی خدمت اور اسلامی تعلیمات کے عین مطابق ہے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اعضا عطیہ کرنے

پڑھیں:

لاہور: گھر کے بیسمنٹ میں جمع بارش کے پانی میں ڈوب کر 1 شخص جاں بحق

—فائل فوٹو

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں گھر کے بیسمنٹ میں جمع ہونے والے بارش کے پانی میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں مون سون بارشوں کے باعث جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 21 ہو گئی۔

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے میں مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کےمطابق رواں سال مون سون بارشوں سے اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہو گئے۔

ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ موسمِ برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور خستہ حال مکانات میں رہائش نہ رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو بین الاقوامی اعزاز پر مبارکباد
  • اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو عالمی اعزاز پر مبارکباد
  • لاہور: گھر کے بیسمنٹ میں جمع بارش کے پانی میں ڈوب کر 1 شخص جاں بحق
  • انسانی حقوق کا مغربی تصور سیرت طیبہؐ کی روشنی میں
  • امریکا کی مدد کرنے والے ممالک بھی نشانے پر آسکتے ہیں، ایران کی سخت وارننگ
  • مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ
  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار