Jasarat News:
2026-06-02@22:30:34 GMT

ٹرمپ کی منی سوٹا میں فوج تعینات کرنے کی دھمکی

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن: امریکی صدر نے ریاست منی سوٹا میں فوج تعینات کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست منی سوٹا میں جاری احتجاج کے پیش نظر انسریکشن ایکٹ نافذ کرنے کی دھمکی دے دی۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ قانون کے تحت وہ ریاست میں فوج تعینات کر سکتے ہیں۔ مذکورہ حوالے سے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ اگر منی سوٹا کے کرپٹ سیاست دان قانون کی پابندی نہیں کریں گے اور ایسے مظاہرین کو نہیں روکتے جو امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے اہلکاروں پر حملے کر رہے ہیں، تو وہ انسریکشن ایکٹ نافذ کر دیں گے۔
عالمی میڈیا کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ وفاقی اہلکار صرف اپنا کام کر رہے ہیں اور ان پر حملہ نا قابل قبول ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ دھمکی اس واقعے کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی، جس میں منیا پولس میں وفاقی اہلکار نے تارک وطن کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کرکے اسے زخمی کر دیا تھا۔

محمد ایوب.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: منی سوٹا

پڑھیں:

میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں؛گلوکارہ طاہرہ سید کی سوشل میڈیا افواہوں کی تردید

گلوکارہ طاہرہ سید نے اپنے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں پر تردیدی بیان جاری کر دیا۔گلوکارہ کاکہناتھا کہ میں بالکل ٹھیک ٹھاک اور صحت مند ہوں ۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارہ طاہرہ سید کے انتقال کے حوالے سے خبر جھوٹی اور افواہ ہے جو سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی تھی۔ طاہرہ سید کاکہنا ہے کہ وہ امریکا میں بالکل خیریت سے ہیں اور صحت مند ہیں۔ انہوں نے خود ویڈیو بیان میں ان افواہوں کو فیک نیوز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ "میری صحت کے بارے میں افواہ پھیلائی گئی ہے، میں بالکل صحت مند ہوں"۔ یادرہے کہ طاہرہ سید (ولادت 1958ء لاہور) پاکستان کی مشہور غزل اور لوک گلوکارہ ہیں، جن کی آواز آج بھی مقبول ہے،وہ ملکہ پکھراج کی بیٹی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کے بدلتے پینترے
  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ
  • امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • بجٹ 2026-27، پائیڈ کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز
  • ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی حملوں پر برہم، نیتن یاہو کو سخت پیغام
  • میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں؛گلوکارہ طاہرہ سید کی سوشل میڈیا افواہوں کی تردید
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت