وفاق نے گزشتہ سال کتنا ٹیکس جمع کیا، تفصیلات جاری
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025 میں وفاقی حکومت نے ٹیکس اور لیویز کی مد میں 130 کھرب روپے (13 ٹریلین) سے زائد رقم جمع کی۔
وفاق کی جانب سے جمع کیے گئے ٹیکس محصولات ملکی مجموعی پیداوار یعنی جی ڈی پی کے تقریباً 11.3 فیصد کے برابر ہے۔ موجودہ رفتار کو دیکھتے ہوئے وفاقی ٹیکس وصولیاں جون 2028 تک جی ڈی پی کے 15فیصد ہدف کی طرف بڑھ رہی ہیں۔
مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق وفاق کی طرز پر صوبائی حکومتوں کو ٹیکس موصولات کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔
مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا کہ صوبائی حکومتیں وفاق کے مقابلے میں مجموعی طور پر صرف 0.
خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ وفاق اور صوبے مل کر مزید متوازن اصلاحات کے ذریعےہر سطح پر ٹیکس وصولی کی کوشش کو مضبوط بنائیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکس اور لیویز کی مد میں 13 کھرب روپے کی وصولی ایک حوصلہ افزا اقدام ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔