اسلام آباد:وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025 میں وفاق نے 130 کھرب (13 ٹریلین) روپے سے زائد ٹیکس اور لیویز جمع کیے ہیں، وفاقی ٹیکس وصولی معیشتت کے حجم کے 11.3 فیصد تک پہنچ چکی ہے اور پاکستان جیسے ممالک میں ٹیکس کا معیشت سے تناسب کا عالمی معیار 18 فیصد ہونا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے مشیر برائے وزیر خزانہ خرم شہزاد نے ٹیکس کارکردگی سے متعلق تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی ٹیکس وصولیاں جون 2028 تک معیشت کے 15 فیصد کی جانب بڑھ رہی ہیں۔ دوسری طرف تمام صوبوں کی مجموعی ٹیکس وصولی مالی سال 2025 میں صرف 979 ارب روپے رہی ہے، صوبائی ٹیکس وصولی معیشت کے محض 0.

85 فیصد کے برابر ہے۔

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے مزید کہا کہ صوبوں سے متوقع ٹیکس حصہ کم از کم معیشت کا 3 فیصد ہونا چاہیے، صوبوں کو ہدف حاصل کرنے کے لیے 2028 تک وصولیاں تین گنا کرنا ہوں گی اور اصل مسئلہ ٹیکس بیس کا نہیں بلکہ اس سے حاصل ہونے والی آمدن کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سروسز سیکٹر کا ٹیکس بیس 29 کھرب، مگر صوبائی وصولی صرف 2.2 فیصد اور اشیا پر وفاقی ٹیکس وصولی 13 فیصد ہے جبکہ سروسز پر صوبائی وصولی نہایت کم ہے۔ زرعی آمدن کا ٹیکس بیس 37 کھرب، مگر صوبائی وصولی صرف 0.2 فیصد ہے۔

انہوں کہا کہ پراپرٹی کا ٹیکس بیس 217 کھرب مگر صوبائی ٹیکس وصولی صرف 0.3 فیصد ہے۔ پاکستان میں پراپرٹی ٹیکس خطے میں سب سے کم صرف 0.08 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ ملائیشیا میں 0.5 فیصد، فلپائنز میں 0.5 فیصد، نیپال میں 0.4 فیصد، انڈونیشیا میں 0.3 فیصد، بھارت میں 0.2 فیصد اور پاکستان میں 0.08 فیصد ہے۔

مشیر وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ صوبائی ٹیکس صلاحیت اب تک بڑی حد تک استعمال نہیں ہو سکی، مالی وفاقیت پر فیصلہ حقائق اور اعداد و شمار کی بنیاد پر ہونا چاہیے۔ وفاق اور صوبے شراکت دار ہیں، مضبوط ٹیکس نظام سب کے مفاد میں ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام

امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔

U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.

مزید پڑھیں

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل

جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی

— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026

سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔

دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن