پولیس معاشرے میں امن وامان کے قیام کی ضامن ہے،طارق رزاق
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رزاق خان دھاریجو حیدرآباد رینج نے کہا ہے کہ پولیس میں شمولیت ایک اعزاز کے ساتھ ساتھ بھاری ذمہ داری بھی ہے جسے دیانت صبر اور فرض شناسی کے جذبے کے ساتھ نبھانا ہوگا، پولیس فورس معاشرے میں امن و امان کے قیام اور قانون کی بالا دستی کی ضامن ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے شہید عبدالعزیز بلو (SAAB) گنجو ٹکر ٹریننگ سینٹر میں پولیس کانسٹیبل کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے تربیت مکمل کرنے والے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام دوست پولیسنگ کو اپنائیں اور بلا امتیاز قانون کے نفاذ کو یقینی بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ مجھے بخوبی احساس ہے کہ ایک پولیس افسر و اہلکار کو تیار کرنے میں تربیتی ادارے کا کردار کس قدر اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ آپ کا خوبصورت ٹرن آؤٹ بہترین پریڈ اور تربیتی مشقیں دیکھ کر میں آپ کے پرنسپل، انسٹریکٹرز اور اساتذہ کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے آپ کو صورت فولاد بنایا ایسا فولاد جو صرف مضبوط ہی نہیں بلکہ ذمدار بھی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کے دستوں کی پریڈ کا معائنہ کر کے مجھے انتھائی خوشی محسوس ہورہی ہے تربیت مکمل کرنے پر میں آپ سب کو اور بلخصوص اس کورس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں جوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس پر زور دیا کہ اپنے فرائض کو مکمل دیانت داری کے ساتھ سر انجام دیں عوام کی جان و مال عزت و آبرو کی دل سے حفاظت کریں ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے مزید کہا کہ شہداء پولیس نے اپنے فرض کی تکمیل کی خاطر اپنی جانیں جان آفریں کے سپرد کردی وہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے قبل ازیں ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج کو سینٹر پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا پرنسپل ٹریننگ سینٹر(SAAB) DSP ابرار اعوان نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور انہیں یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔