عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے بلا تعطل جاری رہیں گے ‘نصرت اللہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا عوامی خدمت کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ یو سی 7 بلاک 3 میں 12 انچ قطر کی تین ہزار رننگ فٹ پانی کی لائن کی تبدیلی کے منصوبے کے تحت چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ یو سی چیئرمین زبیر ولی محمد، معروف سماجی شخصیت رؤف عیسیٰ، امان اللہ اور علاقے کے دیگر معززین بھی موجود تھے۔ چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نے جاری کام کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبے کو جلد از جلد اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ علاقہ مکینوں کو پانی کی فراہمی سے متعلق درپیش مسائل سے مستقل نجات مل سکے۔چیئرمین نصرت اللہ نے کہا کہ گلبرگ ٹاؤن کی تمام یونین کونسلز میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے یہ یو سی سیون کا درینہ مطالبہ تھا کہ یہاں پانی کی لائن تبدیل کی جائے حالانکہ واٹر اور سیوریج بوڑد کا کام ہے ہمارے زمرے میں نہیں آتا بارہا واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور اعلی حکام کو درخواست کرنے کے باوجود کوئی کام نہ ہوا تو گلبرگ ٹاؤن نے اپنے فند سے لائنوں کی تبدیلی کا عمل شروع کر دیا جس سے ہزاروں لوگ مستفید ہوں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جماعت اسلامی کے منتخب نمائندوں کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے بلا تعطل جاری رہیں گے۔اس موقع پر یوسی چیئرمین زبیر ولی محمد نے چیئرمین گلبرگ ٹاؤن کا شکر یہ ادا کیا اور بتایا کہ اس لائن کی تبدیلی سے ہزاروں خاندان مستفید ہوں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیئرمین گلبرگ ٹاو ن نصرت اللہ
پڑھیں:
یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
دبئی: یو اے ای ویزا آن ارائیول سے متعلق متحدہ عرب امارات نے نئی شرائط، فیس اور درخواست کے طریقہ کار کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ نئی ہدایات کے تحت مخصوص ممالک کے اہل شہری امارات پہنچنے پر 14 یا 60 روزہ ویزا حاصل کر سکیں گے، تاہم اس کے لیے مقررہ شرائط پر پورا اترنا لازمی ہوگا۔
دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق بھارت، انڈونیشیا، ویتنام، تھائی لینڈ، فلپائن، کینیا اور جنوبی افریقہ کے شہری، اور ان کے ہمراہ سفر کرنے والے اہل خانہ، اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
حکام کے مطابق درخواست گزار کے پاس کم از کم چھ ماہ کے لیے کارآمد پاسپورٹ، سفید پس منظر والی حالیہ رنگین تصویر اور امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا یا سنگاپور کی جانب سے جاری کردہ قابل قبول رہائشی پرمٹ یا ویزا ہونا ضروری ہے۔
اعلامیے کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کو صرف ایک مرتبہ مزید 14 دن کے لیے توسیع دی جا سکتی ہے، جبکہ 60 روزہ ویزا میں توسیع کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔
جی ڈی آر ایف اے نے بتایا کہ ویزا کے لیے درخواست اس کی سرکاری ویب سائٹ یا اسمارٹ ایپ کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے۔ درخواست کی منظوری کے بعد ویزا رجسٹرڈ ای میل پر ارسال کیا جائے گا، جبکہ عام طور پر درخواستوں پر 48 گھنٹوں کے اندر کارروائی مکمل کر لی جاتی ہے۔
فیس کے حوالے سے جاری تفصیلات کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کی فیس 172.50 درہم جبکہ 60 روزہ ویزا کی فیس 422.50 درہم مقرر کی گئی ہے۔
جی ڈی آر ایف اے کا کہنا ہے کہ اس سہولت کا مقصد بین الاقوامی مسافروں کے لیے سفری عمل کو مزید آسان بنانا، سیاحت کو فروغ دینا اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو متحدہ عرب امارات کی جانب راغب کرنا ہے۔
ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2026 کے پہلے چھ ماہ کے دوران اس پروگرام کے تحت 73 ہزار 551 ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو اس سہولت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔
اہم وضاحت: جاری کردہ شرائط میں پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز شامل نہیں ہیں۔ یہ سہولت صرف ان مخصوص ممالک کے شہریوں کے لیے ہے جن کا جی ڈی آر ایف اے نے اعلان کیا ہے۔