تلہار، درجنوں گائوں کو ملانے والی ساجن سوائی روڈ خستہ حالی کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تلہار (نمائندہ جسارت)سابق امیر جماعت اسلامی ضلع بدین سائیں علی احمد شاہ کہا ہے کہ درجنوں گائوں کو ملانے والی واحد ساجن سوائی روڈ انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے روزنامہ جسارت کے نمائندے سے خصوصی ملاقات شہر کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دس سالوں سے ہمارے گاؤں کی اہم شاہراہ جو ساجن سوائی روڈ 3 یونین کونسل کے درجنوں گائوں دیہاتوں کو آپس میں ملاتی ہے ہر روز اس شاہراہ سے سیکڑوں کی تعداد میں موٹرسائیکلیں، کاریں ، اور چنگ چی رکشے گزرتے ہیں لیکن شاہراہ کی خستہ حالی کی وجہ سے گاڑیوں کے ٹائر پھٹنا، ایکسل اور رم ٹوٹنا عام بات ہوچکی ہے اچانک ٹائر پھٹنے کی وجہ سے شاہراہ پر حادثات معمول بنتے جارہے ہیں لیکن انتظامیہ خواب غفلت کا شکار ہے جبکہ اس ہی شاہراہ پر سابق رکن قومی اسمبلی مرحوم غلام علی نظامانی کا گاؤں اور رہائشگاہ بھی موجود ہے ساتھ ہی معروف صوفی بزرگ ساجن سوائی کی درگاہ بھی موجود ہے درگاہ پر لگائے جانے والے سالانہ میلے کے موقع پر اس شاہراہ پر گاڑیوں کا شدید رش ہوتا ہے اور اس رش کی وجہ سے اکثر حادثاتی واقعات ہونا بھی عام بات ہے ایمرجنسی کے موقع پر زخمیوں اور مریضوں کو اسپتال پہنچنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہے خستہ حال شاہراہ کی تعمیر کے سلسلے میں شاہراہ سے منسلک گاؤں کے مکینوں نے متعدد بار احتجاجی مظاہرے کیے جماعت اسلامی تلہار کی جانب سے مظاہرے کیے گیے لیکن انتظامیہ نے نوٹس نہیں لیا جماعت اسلامی تلہار کی قیادت چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کرتی ہے کہ ساجن سوائی شاہراہ کی جلد تعمیر کی جائے تاکہ اس شاہراہ سے منسلک گاؤں کے افراد کا دیرینہ مسئلہ حل ہوجائے۔دوسری جانب جماعت اسلامی تلہار کے جنرل سیکرٹری قمر الدین تھیبو، امیر جماعت اسلامی مولانا وظائف جونیجو، اکبر جونیجواور حافظ عبدالحق نے بتایا کہ تلہار شہر میں سوئی گیس کا مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے گیس کی لوڈشیڈنگ میں آئے روز اضافہ ہونے کے ساتھ گیس پریشر اس قدر کم ہوگیا ہے کہ امور خانہ داری انجام دینا انتہائی دشوار ہوگیا ہے جبکہ گیس کے بل آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں۔ گیس آفس میں اگر شہری پریشر میں کمی کی شکایت کرنے جاتے ہیں تو گیس کے دفتر میں سوائے چوکیدار کے عملے کا کوئی فرد ہوتا ہی نہیں ہے جس کو شکایت درج کروائی جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی ساجن سوائی
پڑھیں:
ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری فوجی تنازع سے امریکی افواج واپس بلانے کی ہدایت دینے والی وار پاورز قرارداد دوبارہ منظور کرلی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قرارداد اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کی رکنِ کانگریس پرامیلا جے پال کی جانب سے پیش کی گئی جس کے حق میں 214 جب کہ مخالفت میں 208 ووٹ پڑے۔
رائے شماری میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے تمام اراکین نے قرارداد کی حمایت کی جب کہ حکمراں جماعت ریپبلکن کے 5 ارکان نے بھی پارٹی پالیسی کے برعکس ووٹ دیتے ہوئے قرارداد کے حق میں رائے دی۔
خیال رہے کہ یہ دوسری بار ہے کہ ایوانِ نمائندگان نے اسی نوعیت کی قرارداد منظور کی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایوان نے ایسی ہی ایک قرارداد منظور کی تھی جسے بعد میں سینیٹ نے بھی منظور کر لیا تھا۔
اگرچہ قرارداد کی منظوری سیاسی لحاظ سے اہم سمجھی جا رہی ہے تاہم اس کی قانونی حیثیت محدود ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس قسم کی وار پاورز قراردادیں آئین سے مطابقت نہیں رکھتیں اور صدر بطور کمانڈر اِن چیف قومی سلامتی کے معاملات میں فوجی فیصلے کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔
ووٹنگ سے قبل ہونے والی بحث میں ایوانِ خارجہ امور کمیٹی کے سرکردہ ڈیموکریٹ رکن گریگ میکس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس کی پیشگی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کر کے امریکی قانون اور آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
یہ قرارداد ایسے وقت منظور ہوئی جب یمن کے حوثیوں کے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہیں۔