Jasarat News:
2026-07-24@02:07:12 GMT

حکومت ایس ایم ایز کے قرض میں بطور گارنٹر شامل ہو‘ پیاف

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (کامرس ڈیسک) پاکستان انڈسٹری اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف ) کے پیٹرن انچیف میاں سہیل نثار ،چیئرمین سید محمود غزنوی، سینئر وائس چیئرمین مدثر مسعود چوہدری اور وائس چیئرمین راجہ وسیم حسن نے کہا ہے کہ کئی ممالک اپنی ایس ایم ایز کو ویلیو ایڈیشن کے ذریعے مضبوط بنا کر پاکستان کے مجموعی برآمدی حجم سے کہیں زیادہ برآمدات کر رہے ہیں، ہمارے ایک ہمسایہ ملک کی ایس ایم ایز کی گزشتہ مالی سال کی برآمدات 150ارب ڈالر رہیں جبکہ ہم مجموعی طورپر35سے40ارب ڈالر کے اردگرد چکر لگا رہے ہیں،اگر اس سیکٹر کو مکمل حکومتی سرپرستی ، توانائی کی قیمتوںاور ٹیکسز میں ریلیف اور جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرایا جائے تو اسے چند سالوں میں 40 سے 60ارب ڈالر تک پہنچایاجا سکتا ہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوںنے کہا کہ تجویز ہے بینکنگ سیکٹر قرضوںکے اجراء میں نصف سے زیادہ ایس ایم ایز کے لیے مختص کرے اور حکومت مارک اپ کی ادائیگی میں تعاون کرے تاکہ پیداواری لاگت کم ہو۔ ایس ایم ایز نہ صرف ملکی ضروریات پوری کرتی ہیں جس سے درآمدی بل کم ہوتا ہے بلکہ یہ شعبہ بڑے پیمانے پر روزگار کی فراہمی کا بھی ذریعہ ہے ،اگر حکومت اسے ویلیو ایڈیشن کی طرف منتقل کرنے میں معاونت کرے تو ہماری برآمدات بھی بڑھ سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایز میں دستاویزات کمزور اورضمانت محدود ہوتی اور وصولی غیر یقینی ہوتی ہے، اس لیے بینکنگ اس سیکٹر کو قرضے دینے میں دلچسپی نہیں لیتے اس لیے حکومت آگے بڑھے اور ایسی پالیسی لائی جائے جس میں حکومت ایس ایم ایز کے قرض میں بطور گارنٹر شامل ہو ،اصلاحات کے بغیر ایس ایم ای فنانس کریڈٹ سسٹم میں محدود رہے گا،اگر پالیسی ساز واقعی استحکام کو پائیدار ترقی میں تبدیل کرنے کے سنجیدہ ہیں تو ایس ایم ایز سیکٹر صرف تقریری ترجیح نہیں ہونا چاہیے بلکہ عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے، انہیں ادارہ جاتی ترجیح بننا ہوگا۔

کامرس ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایس ایم ایز

پڑھیں:

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا ہو تو موٹرسائیکل سوار متاثر نہیں ہوتے، مشیر خزانہ کے بیان پر شدید ردعمل

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نئی قیمتیں نافذ

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر کے پیٹرول پمپوں پر صارفین کو نئی قیمتوں کے مطابق ادائیگی کرنا ہوگی۔

عوام پر مزید مالی دباؤ کا خدشہ

معاشی ماہرین کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں پر بھی دباؤ آ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:ایران جنگ کے اثرات: پیٹرول مہنگا، یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 51 فیصد اضافہ

ڈیزل کی قیمت میں اضافہ خاص طور پر مال بردار ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

حکومت ہر 15 روز بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت، روپے کی قدر اور ٹیکسوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی تھی لیکن اب روزانہ کی بنیاد پر یہ عمل جاری ہے۔

اسی جائزہ عمل کے تحت تازہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتیں ملک بھر میں نافذ العمل ہو گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات درآمدی لاگت ڈیزل روپے کی قدر عالمی منڈی مہنگا

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش