data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260117-08-11

 

لاہور(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کے رہنما حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ پاکستان کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی بغیر کسی جرم کے امریکا کی قید میں ہے ،ان کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے مگر پاکستان کے حکمرانوں نے بے حسی اور بے حمیتی کی چادر اوڑھ رکھی ہے۔پاکستان کی مظلوم بیٹی کا حلق خشک ہوگیا ہے ،لیکن کوئی محمد بن قاسم اور غازی صلاح الدین ایوبی اس کی پکار پر مدد کو نہیں پہنچا۔فیلڈ مارشل ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے بارے میں ٹرمپ سے بات کریں تونہ صر ف پاکستانی قوم بلکہ امت مسلمہ پر ان کا احسان ہوگا۔ڈاکٹر عافیہ کو رہائی مل گئی توفیلڈ مارشل کے عزت و وقار میں مزید اضافہ ہوگا۔ریفرنڈم کی تاریخ 18جنوری تک بڑھا دی گئی ہے ،عوام بلدیاتی کالے قانون کے خلاف ریفرنڈم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حافظ محمد ادریس نے کہا کہ اسلام سے بڑھ کر انسانیت کا تحفظ دنیا کا کوئی اور مذہب اور نظام نہیں کرسکتا۔اسلام نے اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کا حکم دیا ہے اور خود پیغمبر اسلام حضرت محمدؐ نے اقلیتوں کو زندگی گزارنے کی سہولتیں دینے خاص طور پر مذہبی آزادی کی تلقین فرمائی ہے۔انہوں نے کہا پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں مگر امریکا بھارت اور کئی دوسرے ممالک اسلام سے نفرت کی بنیاد پر مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری سمجھتے ہیں۔بھارت میں مسلمانوں سمیت کوئی اقلیت بھی محفوظ نہیں خاص طور پر مسلمانوں کے قتل عام کے واقعات آئے روز کا معمول بن چکے ہیں اور مساجد کو گرانا اور جلانا آرایس ایس کے بلوائی اپنا فرض سمجھتے ہیں۔مسلمانوں کے قتل کے کئی واقعات کا تھانوں میں اندراج نہیں ہوتا اور اگر ہوجائے تو قاتل سزا سے بچ جاتے ہیں۔حافظ محمد ادریس نے کہا کہ پنجاب کے کالے بلدیاتی قانون کے خلاف عوامی ریفرنڈم کی تاریخ 18جنوری تک بڑھا دی گئی ہے۔جو لوگ اپنی رائے کا اظہار نہیں کرسکے وہ جماعت اسلامی کے کیمپوں میں جائیں اور پنجاب کے بلدیاتی قانون کے خلاف اپنا حق رائے دہی استعمال کریں تاکہ انہیں ایک با اختیار بلدیاتی نظام مل سکے۔انہوں نے کہا کہ نااہل حکومت نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔حکمرانوں کے مسلط کردہ ظالمانہ نظام کے خلاف عوامی سطح پر ایک بہت بڑی تحریک کی ضرورت ہے۔جماعت اسلامی ظلم کے اس نظام کو بدلنے اور عوام کو ان کا حق حکمرانی واپس دلانے کی جدوجہد کررہی ہے۔

نمائندہ جسارت.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر عافیہ کے خلاف نے کہا

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار  تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا  تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار