سونے کی قیمت میں آج کوئی تبدیلی آئی یا نہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آج ملک میں سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور گزشتہ کاروباری روز والی قیمتیں ہی برقرار ہیں، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 82 ہزار 862 روپے پر برقرار ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے پانچوں روز یعی جمعہ کے روز ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمتیں برقرار ہیں۔
گزشتہ کاروباری روز یعنی جمعہ کے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3700 روپے سستا ہوا تھا، کمی کے بعد مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 82 ہزار 862 روپے ہوگئی تھی۔
ملک میں گزشتہ روز کاروباری سرگرمیوں کے دوران 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 172 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی قیمت 4 لاکھ 13 ہزار 633 روپے پر آ گئی۔
دوسری جانب ملک بھر میں فی تولہ چاندی کی قیمت 9 ہزار 425 روپے پر برقرار ہے، جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 8 ہزار 080 روپے پر مستحکم رہی۔
بین اقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 37 ڈالر سے کم ہو کر 4601 ڈالر فی اونس ہو گئی تھی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت میں سونے کی فی تولہ روپے پر
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
اسلام آباد: مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی مزید مہنگے ہو گئے ہیں۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں، جن کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 297 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل مٹی کا تیل 289 روپے 37 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔
حکام کے مطابق صرف تین روز کے دوران مٹی کے تیل کی قیمت میں مجموعی طور پر 14 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث خصوصاً سرد علاقوں اور گھریلو صارفین پر مالی بوجھ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن نے بھی پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد 375 روپے 04 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 23 جولائی 2026 سے کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد مسلسل بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں نے عوام، ٹرانسپورٹ سیکٹر، زرعی شعبے اور کاروباری سرگرمیوں پر اضافی مالی دباؤ بڑھا دیا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام نہ آیا تو آئندہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید ردوبدل کا امکان موجود ہے۔