نئے کرنسی نوٹ آنے کے بعد پرانے نوٹ استعمال ہوں گے یا نہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
حکومتِ پاکستان نے 10 روپے سے لے کر 5000 روپے تک کے کرنسی نوٹ نئے ڈیزائن اور جدید سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پہلی مرتبہ پلاسٹک (پولیمر) کرنسی نوٹ متعارف کرانے پر بھی کام جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پرانے نوٹ ایک مخصوص مدت تک قابلِ استعمال رہیں گے اور انہیں مرحلہ وار تبدیل کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کے حوالے سے عوام کے لیے اہم وضاحت سامنے آ گئی ہے، کہ نئے نوٹ آنے کے بعد بھی پرانے کرنسی نوٹ فوری طور پر ختم نہیں ہوں گے، بلکہ مرحلہ وار ختم کئے جائیں گے۔ حکومتِ پاکستان نے 10 روپے سے لے کر 5000 روپے تک کے کرنسی نوٹ نئے ڈیزائن اور جدید سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پہلی مرتبہ پلاسٹک (پولیمر) کرنسی نوٹ متعارف کرانے پر بھی کام جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پرانے نوٹ ایک مخصوص مدت تک قابلِ استعمال رہیں گے اور انہیں مرحلہ وار تبدیل کیا جائے گا۔
نوٹوں کی تبدیلی کے لیے اسٹیٹ بینک سمیت تمام بینکوں کو واضح ٹائم لائن دی جائے گی، جس کے دوران شہری اپنے پرانے نوٹ بینکوں میں جمع کرا کر نئے نوٹ حاصل کر سکیں گے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نئے ڈیزائن کے حامل کرنسی نوٹ رواں سال 2026 کے دوران مارکیٹ میں آ جائیں گے۔ ملک میں اس وقت تقریباً 10 ہزار 260 ارب روپے مالیت کی کرنسی گردش میں ہے، جس کے پیش نظر حکومت تمام بینکوں کو پرانے نوٹوں کی تبدیلی کے لیے جامع ہدایات جاری کرے گی۔ حکام کے مطابق نئے کرنسی نوٹ سکیورٹی کے لحاظ سے زیادہ مضبوط ہوں گے اور ان سے ملک میں مالی لین دین کو مزید آسان اور محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کرنسی نوٹ پرانے نوٹ کے ساتھ
پڑھیں:
امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے خاتمے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں غلط اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ اطلاعات درست نہیں ہیں کہ ایران اور امریکا نے چند روز قبل ایک دوسرے سے بات چیت بند کردی ہے۔
ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور گفتگو کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اور آج بھی بات چیت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان مذاکرات کا انجام کیا ہوگا، اس حوالے سے کوئی کچھ نہیں جانتا، تاہم ایران کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کسی نہ کسی صورت ایک معاہدہ کیا جائے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران گزشتہ 47 برس سے اسی طرز پر معاملات چلا رہا ہے اور یہ صورتحال مزید جاری نہیں رہ سکتی۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی بدستور برقرار ہے، اور پاکستان دونوں ممالک میں معاہدہ کرانے کے لیے بھرپور سفارتکاری کررہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکا ایران مذاکرات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاہدہ وی نیوز