data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260117-08-16

 

حیدرآباد(نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف میاں سرفراز ٹاؤن حیدرآباد کے صدر عدنان خان دیسوالی نے اپنے بیان میں بانی چیئرمین عمران خان کے نامزد کردہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما محمود خان اچکزئی کے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی منتخب ہونے کو خوش آئند قرار دیا ہے عدنان خان دیسوالی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کا منصب جمہوری نظام میں نہایت اہمیت کا حامل ہوتا ہے، اور اس عہدے پر ایک سینئر، تجربہ کار اور پارلیمانی روایات سے بخوبی واقف شخصیت کا آنا یقینی طور پر پارلیمنٹ کے وقار اور جمہوری عمل کو مضبوط کرے گاانہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی عمران خان کے وژن کیمطابق عوامی حقوق کا تحفظ، آئین و قانون کی بالادستی فارم 47 حکومتی اقدامات پر مؤثر نگرانی کریں گے اور ہمیں امید ہے کہ محمود خان اچکزئی اس اہم منصب کی ذمے داریاں دیانت داری، جرات اور اصولی مؤقف کے ساتھ ادا کریں گیانہوں نے زور دیا کہ پاکستان تحریک انصاف ہر اس جدوجہد کی مکمل حمایت کرے گی جو ملک میں حقیقی جمہوریت،آئین و قانون کی بالادستی،شفاف انتخابات اور عوامی مینڈیٹ کے احترام کے لیے کی جائے گی۔

نمائندہ جسارت.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع

سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری  آگئی  آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے  حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے  نے  انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری  آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان  ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں  نے  حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع