خاران میں فورسز کی کارروائی، 12دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260117-08-23
راولپنڈی (خبر ایجنسیاں) سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خاران میں آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتنہ الخوارج کے 15 سے 20 دہشت گردوں نے خاران سٹی میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیاں کیں، بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے سٹی پولیس اسٹیشن، نیشنل بینک، حبیب بینک پر حملے کیے، دہشت گردوں نے حملوں کے دوران بینکوں سے 34 لاکھ روپے بھی لوٹے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرکے دہشت گردوں کو مؤثر جواب دیا، کلیئرنس آپریشن کے دوران 3 مختلف جھڑپوں میں 12 دہشت گرد جہنم واصل کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی پولیس اسٹیشن کو یرغمال بنانے کی کوشش بھی ناکام بنادی گئی، دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، مارے گئے دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی، علاقے میں مزید کسی ممکنہ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔