سرگودھا میں المناک ٹریفک حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 9 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
سرگودھا کے نواحی علاقے میں شدید دھند کے باعث پیش آنے والے ہولناک ٹریفک حادثے نے کئی گھر اجاڑ دیے۔ جنازے میں شرکت کے لیے جانے والا منی ٹرک حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت متعدد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق سرگودھا کے قریب شدید دھند کے باعث ایک منی ٹرک بے قابو ہو کر گلا پور بنگلہ نہر میں جا گرا۔ خوش قسمتی سے نہر میں اس وقت پانی موجود نہیں تھا، تاہم حادثے کی شدت کے باعث جانی نقصان بہت زیادہ ہوا۔
حادثے میں مجموعی طور پر 14 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں 6 بچے، 5 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق منی ٹرک میں کل 23 افراد سوار تھے جو ایک جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔
حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
پڑھیں:
شانگلہ: مکان کی چھت گرگئی، 6بچے جاں بحق
( ملک رحمان)صوبہ خیبر پختونخوا کے پہاڑی ضلع شانگلہ میں ایک نہایت افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔
یہ واقعہ ضلع شانگلہ کی تحصیل الپورئی میں پیش آیا، جس میں گزشتہ رات مکان کی چھت اچانک ڈھہ گئی اور گھر میں موجود بچے ملبے تلے دب گئے، واقعے میں ایک بچہ زخمی بھی ہو گیا ہے، جسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے تمام لاشیں اور زخمی بچی کو نکال لیا ہے، جاں بحق بچوں میں ناظرہ، سمیرا، رضوان، نایاب، حیا نور اور عمیرہ بی بی شامل ہیں، جن کی عمریں 5 سے 14 سال کے درمیان ہیں۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کے والد جہان بشر کا کچھ ہی عرصہ قبل انتقال ہوا تھا، اور ان کا مکان کچا تھا۔ مرنے والوں میں پانچ لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں۔