کراچی: کیماڑی ویسٹ ہارف پر کنٹینرز میں آگ لگ گئی، 2 جہازوں پر ہینڈلنگ رک گئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
کراچی (سٹاف رپورٹر) کپڑے کے کنٹینر میں لگنے والی آگ نے متعدد کنٹینرز کو لپیٹ میں لے لیا۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق کیماڑی ویسٹ ہارف میں کپڑے کے کنٹینر میں آگ لگی تھی جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ آگ نے متعدد کنٹینرز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جسے بجھانے کیلئے 13 فائر ٹینڈرز مصروف ہیں۔ پورٹ ذرائع نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ سے کراچی پورٹ پر 2 جہازوں پر ہینڈلنگ روک دی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی: سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا زخمی
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہوگیا، واقعہ ذاتی لڑائی جھگڑے کے باعث پیش آیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے روزی گوٹھ میں دو برادریوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جو ذاتی نوعیت کا تھا۔
اس دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے باپ اور اس کا ایک بیٹا دم توڑ گئے جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہے جس کی حالت تشویشناک ہے اور عباسی شہید اسپتال میں زیر علاج ہے۔
ایس ایس پی غربی نے مزید بتایا کہ ابتدائی طور پر حاصل کردہ معلومات کے مطابق فائرنگ عظیم نامی شخص نے کی جو فرار ہوگیا اس کی تلاش میں پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔