data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی پریس کلب ایک جمہوریت پسند ادارہ ہے ، انتخابی عمل کی بروقت تکمیل اور 18 سال سے کارکردگی کی بنیاد پر کامیاب پینل کو ذاتی طور پر مبارکباد دیتا ہوں، میڈیا نے ہمیشہ مجھے، گورنر ہاؤس اور ہمارے فلاحی و تعلیمی انیشیٹیوز کو بھرپور سپورٹ کیا۔ گورنر سندھ نے کراچی پریس کلب کے اراکین کو آئی ٹی کلاسز کرانے سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی نے کہا کہ کراچی پریس کلب کے لیز کا مسئلہ درپیش ہے، اس ضمن میں آپ کی مدد درکار ہے۔سیکرٹری پریس کلب اسلم خان نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں مدعو کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں جبکہ سیکرٹری کے پی سی نے کہا کہ گورنر سندھ کے فلاحی انیشیٹیوز قابلِ تحسین ہیں۔نو منتخب باڈی نے تجویز دی کہ پریس کلب ممبران اور ان کے بچوں کو آئی ٹی انیشیٹیوز کے کورسز میں کوٹہ دیا جائے۔ علاوہ ازیںگورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے SOGO E-Bikes کے فلیگ شپ آؤٹ لیٹ کا افتتاح کردیا۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہاکہ جب ا س ملک کے دفاع کا معاملہ آیا توفیلڈ مارشل کی قیادت میں فورسز نے ہمیں مایوس نہیں کیا، جنگ جیت لی ،ہم ایک فاتح قوم ہیں ،قرضوں سے آزادی کے دن آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں تاجر اور صنعتکار برادری سے کہتا ہوں کہ پاکستان اب عالمی معاشی مرکز بن رہا ہے، 70 برس کی مشکلات کے بعد اچھے دن آ رہے ہیں۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کراچی پریس کلب کے گورنر سندھ نے کہا کہ

پڑھیں:

کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق

شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔

کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔

مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن