اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قائم مقام صدرِ مملکت سید یوسف رضا گیلانی سے نو منتخب سینیٹر عابد شیر علی، تاجروں، سرمایہ کاروں، صنعت کاروں اور کاروباری شعبے سے وابستہ ملک کی معروف شخصیات کے ایک وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال، تجارت، سرمایہ کاری، کاروباری سرگرمیوں اور مختلف صنعتی شعبوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد میں احسن بھٹی، ہارون ناصر، عمر حسین، اویس خٹک، حاتم طبانی، شاہد خان، شعیب ظفر، عامر اقبال، حمزہ رحمان، عثمان شوکت، نجم سحر و دیگر شامل تھے۔ وفد کے  ارکان نے قائم مقام صدرِ مملکت کو پاکستان میں تجارت، صنعت اور سرمایہ کاری کے شعبوں کو درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔ قائم مقام صدر نے تاجروں اور سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں فعال کردار ادا کریں تاکہ معیشت مضبوط ہو اور ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے ۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم