خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان ہسپتال داخل: صدر، وزیراعظم کی نیک خواہشات
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لئے نیک خواہشات کا پیغام دیا ہے۔ صدر مملکت نے شاہ سلمان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت کے لئے پوری پاکستانی قوم دعاگو ہے۔ شاہ سلمان ریاض کے ہسپتال میں طبی معائنے کے لئے داخل ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی قوم کے دلوں میں شاہ سلمان کا بے حد احترام ہے۔ اللہ تعالیٰ شاہ سلمان کو تندرستی، عمرِ دراز اور سعودی عرب کی قیادت کے لیے مزید ہمت عطا فرمائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: صدر مملکت شاہ سلمان
پڑھیں:
راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔
پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔