Nawaiwaqt:
2026-07-24@03:39:41 GMT

شبِ معراج پر ملک بھر میں خصوصی عبادات اور محافل کا اہتمام

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT

شبِ معراج پر ملک بھر میں خصوصی عبادات اور محافل کا اہتمام

شبِ معراج کے موقع پر ملک بھر کی مساجد میں خصوصی محافل، درود و سلام اور نعت خوانی کا اہتمام کیا گیا جبکہ بڑی تعداد میں شہریوں نے نوافل ادا کیے۔ مختلف مقامات پر علما کرام نے واقعہ معراج اور اس کی فضیلت پر روشنی ڈالی اور ملک و قوم کی ترقی، سلامتی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد و فلاح کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
شبِ معراج وہ بابرکت رات ہے جب اللہ رب العزت نے اپنے محبوب نبی حضرت محمد ﷺ کو معراج کا عظیم شرف عطا فرمایا اور امت مسلمہ کو پانچ وقت کی نماز کا تحفہ دیا۔ اس رات حضور اکرم ﷺ نے مسجد الحرام سے مسجد اقصیٰ تک کا سفر کیا جہاں تمام انبیائے کرام نے آپ ﷺ کی اقتداء میں نماز ادا کی، بعد ازاں آپ ﷺ آسمانوں کی سیر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے ملاقات کے لیے تشریف لے گئے۔ قرآن کریم کی سورۃ الاسراء کی ابتدائی آیات میں اس عظیم واقعے کا ذکر موجود ہے، جس کی مناسبت سے مسلمان اس رات عبادات، ذکر و اذکار اور دعاؤں کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد

لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی