۔8 فروری کو پہیہ جام نہیں ہونے دینگے‘ سندھ حکومت کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو پہیہ جام نہیں ہونے دیں گے۔صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کہتے ہیں پی ٹی آئی انتشار کی سیاست میں مصروف ہے، کراچی میں 9 مئی جیسا واقعہ دہرانے کی کوشش کی
گئی، پولیس پر پتھراؤ کیا گیا، میڈیا کی گاڑیاں توڑی گئیں، تحریک انصاف نے ہر وہ کام کیا، جس سے لوگوں کا نقصان ہو۔شرجیل میمن نے کہا کہ شہر قائد نے انتشار کی سیاست کرنے والوں کو ہمیشہ مسترد کیا، سندھ حکومت نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے کسی رہنما پر مقدمہ درج نہیں کیا۔ناصر حسین شاہ نے پی ٹی آئی سے 8 فروری کی پہیہ جام ہڑتال واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہم انتشار اور فسادات کے متحمل نہیں ہو سکتے، تحریک انصاف والے پھر 9 مئی سانحہ دہرانا چاہتے ہیں، ہڑتال سے پی ٹی آئی کے اپنے کارکنان مشکل میں آئیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔