بسنت کے لیے پولیس نے 27 نکاتی سکیورٹی پلان ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور میں محفوظ بسنت کے لیے پولیس نے 27 نکاتی سکیورٹی پلان لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا، پولیس کی رپورٹ دنیا نیوز نے حاصل کرلی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق بسنت کے دنوں میں فری رکشہ سروس کے لئے حکومت کی جانب سے 5 ہزار رکشے فراہم کیے جائیں گے، گزشتہ دس برسوں کے تجزیے کی بنیاد پر پتنگ بازی کےلئے ہاٹ سپاٹ ایریاز کا تعین کیا گیا، پتنگ بازی کے لیے لاہور کو تین زونز ریڈ ،ییلو، اور گرین میں تقسیم کیا جائے گا۔
بسنت کے دنوں میں ریڈ زونز میں بغیر انٹینا موٹر سائیکل لانے کی اجازت نہیں ہوگی، ریڈ زون میں موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کےلیے ہیلمٹ لازمی ہوگا، بسنت کے دنوں میں چھتوں پر غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کےلئے فورس تعینات ہوگی۔
پتنگ بازی کے لیے صرف منظور شدہ کاٹن کا دھاگہ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی، کیمیکل اور دھاتی ڈور بنانے والوں کے خلاف سخت ترین کریک ڈاؤن کیا جائے گا، زیادہ پتنگ بازی والوں علاقوں کی ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔
ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے کوئیک رسپانس ٹیمیں موجود رہیں گے، اخباروں اور سوشل میڈیا کے زریعے کائٹ فلائنگ کے حوالے سے اگاہی مہم دی جائے گی، بسنت کے دنوں میں بجلی کے حادثات سے نمٹنے کے لیے لیسکو سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بسنت کے دنوں میں پتنگ بازی کے لیے
پڑھیں:
لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔
رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔
رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘
https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘
رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔