Jasarat News:
2026-07-24@06:10:15 GMT

قرآن کریم انسانیت کیلئے ہدایات کا سرچشمہ ہے‘ علماء کرام

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT

قرآن کریم انسانیت کیلئے ہدایات کا سرچشمہ ہے‘ علماء کرام

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( پ ر) قرآن کریم کو تلاوت کے ساتھ ساتھ اسے ترجمہ و تفسیر کے ساتھ سمجھ کر بھی پڑھا جائے اور اس کے پیغام کو آگے بھی پہنچایا جائے قرآن کریم وہی الٰہی ہے یہ قرب الٰہی خداوندی کا ذریعہ ہے رہتی دنیا تک کے لئے نسخہ کیمیاء ہے تمام علوم کا سرچشمہ ہے یہ ہدایات کا مجموعہ ہے، رحمتوں کا خزینہ ہے اور برکتوں کا منبح ہے قرآن کریم ایک ایسا دستور الٰہی ہے جس پر عمل پیرا ہوکر تمام مسائل حل کئے جاسکتے ہیں قرآن کریم ایک ایسا نور ہے جس سے گمراہی کے تمام اندھیرے دور کئے جاسکتے ہیں قرآن کریم ایک ایسا ساتھی ہے جو قبر و حشر میں بھی ساتھ نبھاتا ہے قرآن کریم اللہ تعالیٰ کا لازوال کلام ہے جو قیامت تک کی انسانیت کے لئے سرچشمہ ہدایت ہے قرآن کریم حق وباطل کی کسوٹی ہے جس کا ہر ہر حرف منارہ نور ہر ہر آ یت مشعل راہ ہے اور ہر ہر کلمہ ہدایات کی روشنی کی دلیل ہے ان خیالات کا اظہار المدنی اسلامک اکیڈمی کے تحت یوم فضیلت قرآن منائے جانے کے حوالے سے علمائے کرام نے مختلف مساجد میں نماز جمعہ کے خطبات میں کیا اس موقع پر مولانا عبدالرزاق ہزاروی، مولانا عبدالماجد فاروقی، مولانا محمد فرید عباسی، مفتی محمد عدنان مدنی، مولانا شبیر احمد عثمانی، ڈاکٹر مفتی عبدالغفور اشرفی، پیر مولانا محمد عاشق نقشبندی، مولانا سعیدالرحمن، مولانا قاری محمد شاکر، قاری مولانا محمد عزیر ہزاروی، محمد حسن رحیمی، قاری محمد نواز رحیمی، مولانا محمد عکاشہ، مفتی محمد ظفر، مفتی محمد اختر معاویہ، قاری محمد اسحاق چشتی، پیر مولانا عبد الماجد نقشبندی، علامہ ظہیر شاہ و دیگر علمائے کرام نے کیا علمائے کرام نے کہا کہ بقول مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی کے کہ قرآن کریم کے بنیادی طور پر تین حقوق ہیں اس کی روزانہ کی بنیاد پر تلاوت کی جائے اس کو ترجمہ و تفاسیر کیساتھ سمجھ کر پڑھا جائے اور پھر اس پر خود بھی عمل کریں اور دوسروں تک بھی اس پیغام کو پہنچایا جائے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قرآن کریم کو سمجھ کر نہ پڑھنا ہماری غفلت و کوتاہی ہے اس پر ہمیں اپنے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگنا اور استغفار کرنی چاہے علمائے کرام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک قریب ہے اس بابرکت مہینہ میں ہر مسلمان کا قرآن کریم کی تلاوت کا ذوق بڑھ جاتا ہے تاہم تلاوت کے ساتھ ساتھ قرآن کریم کو تراجم کے ساتھ سمجھ کر پڑھیں اور اس کی تعلیمات پر عمل کریں۔

خبر ایجنسی گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مولانا محمد مفتی محمد کے ساتھ

پڑھیں:

کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

متعلقہ مضامین

  • بالآخر بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا
  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت