بنگلادیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے وینیوز کے معاملے پر بنگلادیش کا دورہ کرنے والے آئی سی سی وفد میں شامل بھارتی اہلکار کو ویزا دینے سے انکار کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کے دو رکنی وفد نے ورلڈکپ کے وینیوز کے معاملے پر بنگلادیش کا دورہ کرنا تھا۔

آئی سی سی وفد میں ہیڈ آف اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی اینڈریو ایپہگریو اور بھارت سے تعلق رکھنے والے سینئر ایگزیکٹو شامل تھے، بنگلادیش نے صرف ہیڈ آف اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی کو ویزا جاری کیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اینڈریو ایپہگریو دو روزہ دورے پر آج بنگلادیش پہنچیں گے۔ آئی سی سی وفد کے دورے کا مقصد ورلڈکپ کے وینیوز کی تبدیلی پر بات چیت کرنا تھی۔

واضح رہے کہ بنگلادیش نے سیکیورٹی خدشات کے باعث ورلڈکپ کےلیے بھارت نہ جانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: آئی سی سی وفد

پڑھیں:

پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ

روم (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ ہوگیا۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لئے ویزا ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب اٹلی وزارت خارجہ روم میں منعقد ہوئی۔ معاہدہ سفارتی وفود کے تبادلوں میں آسانی اور روابط مضبوط کرے گا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل
  • کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • شانگلہ: مکان کی چھت گرگئی، 6بچے جاں بحق
  • پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ
  • فیفا ورلڈکپ 2026 ، کونسی ٹیم فیورٹ؟، اوپٹا سپر کمپیوٹر نے حیران کن پیشگوئی کردی
  • بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی
  • بھارتی سرپرستی میں ملک دشمن پروپیگنڈا، کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ حبیبہ پیرجان کی گرفتاری کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان