شاہد آفریدی کراچی چھوڑ کر مستقل طور پر اسلام آباد منتقل، وجہ کیا بنی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد:(آئی پی ایس) پاکستان کرکٹ کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کراچی چھوڑ کر مستقل بنیادوں پر اسلام آباد منتقل ہوگئے۔

اسلام آباد میں اپنی نئی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کو تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک دیکھنا چاہتا ہوں مگر اس کیلئے سب سے بنیادی عنصر تسلسل ہے۔

انہوں نے تصدیق کی کہ وہ چند ذاتی وجوہات کے سبب کراچی چھوڑ کر مستقل طور پر اسلام آباد منتقل ہوگئے ہیں۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور پاکستان کرکٹ نے دنیا بھر میں عزت، مقام اور شناخت دی، خواہش ہے کہ اب پاکستان کرکٹ اور ملک کو کچھ واپس لوٹا سکوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال سیاست میں نہیں آرہا، حکومت کو اپنی 5 سالہ آئینی مدت مکمل کرنی چاہیے، چیف جسٹس اور آرمی چیف سمیت تمام اہم آئینی عہدوں پر فائز شخصیات کو اپنی آئینی مدت پوری کرنے دی جانی چاہیے۔

شاہد آفریدی نے انکشاف کیا کہ ماضی میں اہم حکومتی عہدوں کی پیشکش کی گئی مگر ہمیشہ ایسی ذمہ داریوں سے گریز کیا، محض رسمی عہدے میرے لیے کوئی کشش نہیں رکھتے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پالیسیوں میں تسلسل، جمہوری عمل میں تسلسل اور ریاستی اداروں میں آئینی مدت کی تکمیل ہی ترقی کی مضبوط بنیاد بنتی ہے، ریاستی ادارے اپنی مدت مکمل کریں گے تو پالیسیاں برقرار رہیں گی اور ترقی کے ثمرات جلد عام آدمی تک پہنچیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصدر و وزیراعظم کا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی علالت پر اظہار تشویش، جلد صحت یابی کی دعا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: انگلینڈ کے پاکستانی نژاد کرکٹرز بھی تاحال بھارتی ویزے سے محروم دورہ جنوبی افریقہ کیلئے پاکستان ویمنز ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کا اعلان آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے رواں ماہ دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان آسٹریلیا کیخلاف سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ممکنہ قومی کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 کیلیے تمام 16 ٹیموں نے حتمی اسکواڈز کا اعلان کر دیا اٹک میں نیزہ بازی کے مقابلے،ملک ہارون کی پہلی پوزیشن TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پر اسلام ا باد منتقل کراچی چھوڑ کر مستقل شاہد ا فریدی

پڑھیں:

کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں

کیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی

2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار