دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں ایک ماہ کے دوران  425 ائی بی اوز اپریشنز کیے ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلیجنس  بیسڈ آپریشن کے دوران 49 دہشت گرد گرفتار کیے گئے۔
کارروائی لاہور، راولپنڈی، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، حافظ اباد ، چکوال ، گجرانوالہ ، ڈی جی خان ، فیصل اباد، ساہیوال ، چنیوٹ ، پاک پتن ، خوشاب ، نارووال ، سیالکوٹ ، اٹک اور وہاڑی میں کی گئی۔

لاہور سے بھارتی دہشت گرد ایجنسی را کا ایجنٹ گرفتار کیا گیا۔ مجتبی سے بارودی مواد اسلحہ اور اہم عمارتوں کے نقشے برامد ہوئے۔ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ہینڈ گرنیڈ، 2 ای ائی ڈی بم، 6 ڈیٹونیٹر، 36 حفاظتی فیوز وائر، 38 فٹ پمفلیٹ اور نقدی پرائمہ کارڈ برامد ہوا۔

دہشت گردوں کی شناخت شوکت نوید، عبدالرحمن ، امجد خان ،محمد شاہد ،محمد ابرار ،دانش خان، خلیل احمد ،جمیل الرحمن ،احسان اللہ ،نادر ،وقاص ،حسنین، فاروق ،جمشید  اور اولاد خان وغیرہ  کے  نام سے ہوئی۔

دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔ ایک ماہ کے دوران   6131  کومبنگ آپریشنز کے دوران 599 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے۔ کومبنگ آپریشنز میں 243546 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے دوران

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار