پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے روسی صدر کو اسنادِ پیش کردیں
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے روسی صدر کو اسنادِ پیش کردیں WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2026 سب نیوز
ماسکو (اشتیاق ہمدانی)
روسی دارالحکومت ماسکو میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیرِ کبیر فیصل نیاز ترمذی نے روسی صدر ولادیمیر ولادیمیرووچ پوتن کو اپنی اسنادِ سفارت پیش کر دیں۔ اس موقع پر ایک باوقار اور رسمی تقریب گرینڈ کریملن پیلس میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کے دوران فیصل نیاز ترمذی نے بطور سفیرِ غیر معمولی و مختار (ایمبیسیڈر ایکسٹرا آرڈنری اینڈ پلین پوٹنشیری) روسی صدر کو اپنے سفارتی فرائض کا باضابطہ آغاز کرنے کی دستاویزات پیش کیں۔
اس موقع پر صدر ولادیمیر پوتن نے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے نئے سفیروں کی اسناد وصول کیں اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اسنادِ سفارت کی پیشی کے بعد فیصل نیاز ترمذی کی بطور پاکستانی سفیر روس میں ذمہ داریاں باضابطہ طور پر شروع ہو گئیں، جن کا مقصد پاکستان اور روس کے درمیان سیاسی، سفارتی، معاشی اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
اشتیاق ہمدانی کے مطابق روس کی جانب سے پاکستانی سفیر کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان قائم اسٹریٹجک تعاون، تجارت، توانائی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ تقریب پاکستان اور روس کے درمیان دیرینہ دوستی اور باہمی احترام کی عکاسی کرتی ہے جو حالیہ برسوں میں مزید مستحکم ہوئی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈی جی ایف آئی اے کا اسلام آباد ایئرپورٹ دورہ، امیگریشن آپریشنز کا جامع جائزہ ڈی جی ایف آئی اے کا اسلام آباد ایئرپورٹ دورہ، امیگریشن آپریشنز کا جامع جائزہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی مہندی کی تقریب، دلہن کون؟ موسم کا نیا سسٹم داخل؛ شدید سردی، بارش اور برفباری کی پیش گوئی گوادر: کراچی سے جیونی جانیوالی مسافر کوچ کو حادثہ، 9 افراد جاں بحق ٹک ٹاک پرغیراخلاقی مواد شیئر کرنے کے خلاف دائر درخواست پر پی ٹی اے کو نوٹس پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں مساجد و علما کو نشانہ بنانے پر سخت ردعملCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فیصل نیاز ترمذی نے پاکستانی سفیر
پڑھیں:
شارع فیصل، کس لین میں گاڑی چلائی تو چالان نہیں ہوگا؟
کراچی میں شارع فیصل پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے ٹریفک لین کی پاسداری کرانے کے لیے قوانین پر سختی عملدرآمد کیا جارہا ہے۔
ٹریفک لین کی خلاف ورزی پر 24 گھنٹوں کے دوران 96 چالان جاری کیے گئے ہیں۔
کراچی میں ٹریفک جام اور حادثات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیچھے کئی وجوہات ہیں، لیکن ایک بڑی وجہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
شہر کی سڑکوں پر مختلف گاڑیوں کے لیے مخصوص لینز تو موجود ہیں، اور زیادہ تر شہری اس بات سے واقف بھی ہیں کہ کون سی لین کس قسم کی گاڑی کے لیے مختص ہے، مگر وقت بچانے اور جلد منزل تک پہنچنے کی دوڑ میں اکثر لوگ ان اصولوں کو نظرانداز کر دیتے ہیں۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کو روکنے اور سڑکوں پر نظم و ضبط بہتر بنانے کے لیے ٹریفک پولیس نے پہلے ہی ای-ٹکٹنگ سسٹم نافذ کیا ہوا ہے، لیکن اب شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو خودکار طریقے سے جرمانے جاری کیے جائیں گے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق ٹریفک جام کی صورت میں شہریوں کو لین تبدیل کرنے کی رعایت ہے، لیکن سست ٹریفک پر شہریوں کو مقررہ لین میں ہی رہنا ہوگا اور ہیوی بائیک رائڈرز بھی لین کی خلاف ورزی کریں گے تو چالان ہوگا۔
دوسری جانب شہریوں نے اس اقدام کو ٹریفک نظم و ضبط کی جانب ایک مثبت پیشرفت قرار دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ قوانین پر مؤثر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ عوامی آگاہی بھی انتہائی ضروری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ نئے نظام اور لین ڈسپلن کے اصولوں سے واقف ہو سکیں۔
قانون تو موجود ہے، اب اصل امتحان اس پر عملدرآمد اور شہریوں کے تعاون کا ہے۔ اگر دونوں ساتھ چلیں تو شاید کراچی کی سڑکیں زیادہ محفوظ اور منظم بن سکیں۔