بیٹے کی خوشیوں میں شریک مریم نواز کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
لاہور:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی مہندی گزشتہ روز منعقد ہوئی تھی، جس کی رنگارنگ تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
دلہا جنید صفدر اور دلہن کی تصاویر سامنے آنے کے بعد اب اس خوشی کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بھی ایک تصویر منظرِ عام پر آگئی ہے، جس نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر لی ہے۔
تقریب کے دوران بنائی گئی اس تصویر میں مریم نواز کو نہایت روایتی انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے سنہری اور زرد رنگ کے امتزاج سے مزین بھاری لباس زیب تن کر رکھا ہے، جو مشرقی ثقافت اور شادی کی تقریبات کی روایات کا بھرپور عکس پیش کرتا ہے۔
مریم نواز کے لباس پر باریک گوٹا، کامدار کڑھائی اور نفیس نقش و نگار نمایاں ہیں، جب کہ انہوں نے دوپٹہ بھی خوبصورتی کے ساتھ سر پر اوڑھ رکھا ہے، جس کے کناروں پر شوخ رنگوں کی کڑھائی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیںجنید صفدر کی مہندی کی تقریب، تصاویر جاری
جنید صفدر کی دوسری شادی کی تقریبات آج سے شروع، سوشل میڈیا پر چرچے
مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دوسری ’شادی کا کارڈ‘ سامنے آگیا
مریم نواز کا بیٹے کی شادی کی خوشیوں میں شرکت کے لیے بنایا گیا یہ لباس نہ صرف مہندی کی تقریب کے رنگوں سے ہم آہنگ دکھائی دیتا ہے بلکہ سادگی اور وقار کے ساتھ شاہانہ انداز کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ اسی طرح زیورات کے انتخاب میں بھی روایتی انداز اپنایا گیاہے۔
واضح رہے کہ جنید صفدر کی شادی کی تقریبات نجی نوعیت کی ہیں، تاہم تقریب سے جڑی کچھ تصاویر اور خبریں عوامی دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر تبصرے بھی جاری ہیں، جہاں صارفین ان کے لباس اور انداز کی تعریف کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر جنید صفدر کی مریم نواز کی تقریب شادی کی
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔
اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔