’ماہانہ 5 لاکھ اور بزنس کلاس میں سفر‘، اداکارہ حنا آفریدی کی شوہر سے ڈیمانڈ کی دلچسپ ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
’ماہانہ 5 لاکھ اور بزنس کلاس میں سفر‘، اداکارہ حنا آفریدی کی شوہر سے ڈیمانڈ کی دلچسپ ویڈیو وائرل WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2026 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس) پاکستانی اداکارہ حنا آفریدی اور اداکار تیمور اکبر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
سوشل میڈیا پر اداکار جوڑے کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں، اداکارہ نے اپنے نکاح کے موقع پر سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا جس پر بھاری گولڈن جیولری کافی نمایاں رہی۔
اداکارہ کے نکاح کی جہاں تصاویر وائرل ہورہی ہیں وہی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں حنا آفریدی اپنے شوہر تیمور اکبر سے دلچسپ ڈیمانڈ کررہی ہیں۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ اداکارہ نکاح کے موقع پر اپنے شوہر تیمور سے ماہانہ 5 لاکھ روپے خرچ اور ہر 6 ماہ بعد بزنس کلاس میں سفر کی ڈیمانڈ کررہی ہیں۔
حنا آفریدی نے یہ بھی کہا کہ مہنگے کپڑے سمیت شاپنگ کا سارا خرچ بھی شوہر کو اٹھانا پڑے گا اور وہ اپنی جیب سے کوئی پیسہ خرچ نہیں کریں گی جس پر تیمور نے رضامندی ظاہر کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے روسی صدر کو اسنادِ پیش کردیں معروف ہالی ووڈ اداکار نے امریکی صدر کو دنیا کا بدترین انسان قرار دے دیا دھرندھر میں پاکستانی مناظر کہاں فلمبند ہوئے؟ ناظرین کو چونکا دینے والا انکشاف ہمارے علاقے کے بچے بڑے نہیں ہوتے’، جیکی چن غزہ کے ایک بچے کی ویڈیو دیکھ کر آبدیدہ کراچی: ضمانت کیلئے عدالت آنے والے یوٹیوبر رجب بٹ پر وکلا کا تشدد سجل علی نے اپنی شادی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی چین کی فلمی تاریخ میں 2025 اینیمیٹڈ فلموں کا سب سے زیادہ آمدنی والا سال بن گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 18 سو روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 36 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 5 سو 43 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 70 ہزار 401 روپے پر آ گئی ہے۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل یعنی بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 46 سو روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ قبل ازیں منگل کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے ہو گئی تھی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں قیمت 18 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 96 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور فی تولہ چاندی 33 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 3 سو 70 روپے پر آ گئی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور ڈالر ریٹ کے باعث واقع ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے