Daily Sub News:
2026-07-24@03:17:14 GMT

فیضان مدینہ اسلام آباد میں معراج النبی اجتماع کا انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT

فیضان مدینہ اسلام آباد میں معراج النبی اجتماع کا انعقاد

فیضان مدینہ اسلام آباد میں معراج النبی اجتماع کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس) دعوت اسلامی کے تحت شب معراج اجتماع فیضان مدینہ جی الیون مرکز اسلام آباد میں منعقد ہوا جہاں اجتماع میلاد کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جبکہ آقائے دو جہاں کی بارگاہ اقدس میں نعت خوانوں نے گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کیے اور قصیدہ معراجیہ بھی پڑھتے رہے
جبکہ معراج اجتماع میں بیان دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری صاحب نے کیا


رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ نے اپنے بیان میں عاشقانِ مصطفیٰ کے قلوب و اذہان کو دین اسلام کی روشنی سے معطر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنی اور اپنی نسل کی حفاظت کے لیے دین متین پر عمل پیرا ہونا ہے رکن شوری حاجی وقار المدینہ نے واقعہ معراج پر خصوصی بیان فرمایا اور واقعہ معراج کے رموز و اسرار کو اجاگر کیا
حاجی وقار المدینہ نے اجتماع میں سینکڑوں عاشقان رسول کی تربیت کرتے ہوئے مقصد حیات اور محاسبہ نفس پر بہت ذہن دیا انہوں نے کہا کہ ہمیشہ اپنے رب کو راضی کرنے والے کام کرنے ہیں کوئی بھی ایسا کام نہیں کرنا جس سے کسی مسلمان کو اذیت پہنچے چاہے تو زبان سے اذیت ہو یا ہاتھ سے ہم نے کسی کو بھی اذیت دینے کا سبب نہیں بننا


حاجی وقار المدینہ نے اجتماع میں شریک عاشقان رسول کی تربیت کرتے ہوئے زبان کی احتیاطوں پر بھی ذہن سازی کی اور کہا کہ ہمیشہ ہمیں یہ ذہن میں ہونا چاہیے کہ ہم نے کیا بولنا ہے کب بولنا ہے کتنا بولنا ہے اور کیسے بولنا ہے تاکہ ہم کبھی بھی کسی کی دل آزاری کا سبب نہ بنیں کیونکہ زبان صرف جان لیوا ہی نہیں ہوتی بلکہ بعض اوقات ایمان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے اس لیے ہمیں زبان پر قابو رکھتے ہوئے ہمیشہ اچھا ہی بولنا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں چغلی غیبت اور باطنی امراض سے بچنا ہے رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ نے کہا کہ اپنی زبانوں کو ہمیشہ اللہ عزوجل کے زکر سے تر رکھنا ہے ہمیشہ اللہ عزوجل کا ذکر کرتے رہیں ان شاءاللہ عزوجل جھوٹ چغلی غیبت سب سے جان چھوٹ جائے گی انہوں نے کہا کہ مسجد میں اپنے دل کو لگا کر رکھیں کیونکہ مومن کا دل تو تو مسجد میں یوں لگتا ہے جیسے مچھلی کا دل پانی میں لگتا ہے ان شاءاللہ عزوجل آپ اپنا دل مسجد میں لگا کر رکھیں گے تو اس سے بھی گناہوں سے بچنے سے آپ کامیاب ہو جائیں گے ساتھ ہی ساتھ واقعہ معراج کی اہمیت اس کے روحانی پہلوؤں اور امت کے لیے اس کے عملی اسباق پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی
بالخصوص نماز کی پابندی اخلاق حسنہ ،صبر ،شکر اور تقوی اختیار کرنے کی تلقین کی گئی


جیسا کہ شب معراج دعا کی قبولیت کی رات ہے تو اس بابرکت موقع پر رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ نے رقت انگیز دعا بھی کروائی اور بالخصوص ملک قوم کی ترقی و خوشحالی امن و سلامتی کی بھی دعائیں کی گئیں اور اس موقع پر غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے لیے بھی دعائیں کی گئیں
جبکہ اسلام آباد کے نگران مولانا بابر مدنی نے دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور بتایا کہ دعوت اسلامی کے شعبہ جات کس طرح پوری دنیا میں دین متین کی خدمت کر رہے مولانا بابر مدنی نے یہ بھی بتایا کہ الحمدللہ عزوجل اس سال دعوت اسلامی کے بورڈ کنز المدارس میں ایک لاکھ 90 ہزار طلبہ و طالبات امتحانات میں حصہ لے رہے


اجتماع کے اختتام پر سینکڑوں عاشقان رسول کے لیے کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا جبکہ سینکڑوں لوگوں نے روزہ بھی رکھا

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبر’ماہانہ 5 لاکھ اور بزنس کلاس میں سفر‘، اداکارہ حنا آفریدی کی شوہر سے ڈیمانڈ کی دلچسپ ویڈیو وائرل پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے روسی صدر کو اسنادِ پیش کردیں ڈی جی ایف آئی اے کا اسلام آباد ایئرپورٹ دورہ، امیگریشن آپریشنز کا جامع جائزہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی مہندی کی تقریب، دلہن کون؟ موسم کا نیا سسٹم داخل؛ شدید سردی، بارش اور برفباری کی پیش گوئی گوادر: کراچی سے جیونی جانیوالی مسافر کوچ کو حادثہ، 9 افراد جاں بحق ٹک ٹاک پرغیراخلاقی مواد شیئر کرنے کے خلاف دائر درخواست پر پی ٹی اے کو نوٹس TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسلام آباد

پڑھیں:

فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان

 اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات