سوات میں گرنیڈ پھٹنے سے زور دار دھماکا، 7سالہ بچہ جاں بحق، 8 سالہ بچی شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے اویشہ میں گرنیڈ پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 7سالہ بچہ عبدالہادی جاں بحق جبکہ 8 سالہ بچی مدیحہ شدید زخمی ہوگئی۔
پولیس نے کہا کہ جاں بحق بچے کی لاش اور زخمی بچے کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال ٹی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق گرنیڈ کچرے کے ڈھیر میں موجود تھا۔
پولیس کے مطابق بچے کچرے کے ڈھیر کے قریب کھیل رہے تھے کہ اچانک گرنیڈ پھٹ گیا، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔