اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واضح کیا ہے کہ پارلیمنٹ کے فلور پر افواجِ پاکستان اور عدلیہ کے خلاف کسی بھی قسم کی بات برداشت نہیں کی جائے گی۔

’تاہم اگر اپوزیشن لیڈر ذمہ دارانہ اور آئینی دائرے میں رہتے ہوئے گفتگو کریں گے تو انہیں ایوان میں اظہارِ خیال کا پورا موقع دیا جاتا رہے گا۔‘

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ان کا مشورہ ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں آ کر عوامی خدمت کا عمل جاری رکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پُرامن احتجاج پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے، لیکن ان کی ذمہ داری ہے کہ ایوان میں پاکستان یا قومی اداروں کے خلاف کوئی بات نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں:اسپیکر قومی اسمبلی کی سیاسی کشیدگی میں کمی کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش

سردار ایاز صادق نے ملکی معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ معیشت بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہے، ترسیلاتِ زر میں اضافہ ہو رہا ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کے دوستانہ تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا ملک ہو جس سے پاکستان کے سفارتی تعلقات نہ ہوں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ ہر ملک کی طرح پاکستان میں بھی مختلف مافیا سرگرم ہیں، تاہم حق اور سچ کے راستے میں یہی عناصر رکاوٹ بنتے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ مؤثر ہو چکی ہے، اور امریکا، چین، روس، سعودی عرب اور ترکیہ جیسے اہم ممالک کے ساتھ تعلقات مزید بہتر ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مسائل کا حل صرف سیاسی مکالمے میں ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کی اپوزیشن رہنماؤں سے گفتگو

ایاز صادق نے کہا کہ صرف ایک ہمسایہ ملک کے ساتھ مسائل درپیش ہیں جو پاکستان میں دہشت گردی اور بے گناہ جانوں کے ضیاع کا باعث بن رہا ہے۔

سردار ایاز صادق نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ وہ کسی دباؤ کے تحت فیصلے کرتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم سے مشاورت ضرور کرتے ہیں، تاہم وزیراعظم کبھی انہیں کسی معاملے پر روک ٹوک نہیں کرتے۔

ان کے مطابق مشاورت جمہوری عمل کا حسن ہے اور جتنے زیادہ لوگوں سے مشورہ کیا جائے، فیصلے اتنے ہی بہتر ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسپیکر قومی اسمبلی کا دورۂ بنگلہ دیش، بیگم خالدہ ضیا کے انتقال پر تعزیت اور چیف ایڈوائزر سے ملاقات

انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ جو بھی ملک دشمن بات کرے گا اسے ایوان میں روکا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ قواعد میں کہیں یہ لازم نہیں کہ اپوزیشن لیڈر کو ہر صورت فلور دیا جائے، تاہم اگر وہ تعمیری اور درست بات کریں گے تو انہیں بولنے کا حق ضرور ملے گا۔

آخر میں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اگر کوئی عناصر ایوان کا ماحول خراب کرنا یا ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں تو وہ ایسا کر کے دیکھ لیں، اس سے ملک کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اپوزیشن لیڈر اسپیکر ایاز صادق سعودی عرب فوج قومی اسمبلی معیشت وزیراعظم.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر اسپیکر ایاز صادق فوج قومی اسمبلی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ایاز صادق نے نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، پاکستانی پرچم بردار جہازوں پر کارروائی قومی سلامتی کا خطرہ تصور ہوگی، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
 تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ حوثیوں نے سعودی کمرشل جہازوں کو دھمکیاں دی، حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کے اطلاعات بھی ہیں، پاکستان حوثیوں کے ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔سعودی عرب کے ساتھ تجارت کو نشانہ بنانے یا اس کے خلاف دھمکیاں دینا ناقابلِ قبول ہے، سعودی عرب کے ساتھ جائز تجارتی سرگرمیوں میں مصروف بحری جہازوں کو دھمکیاں دینے پر پاکستان کو تشویش ہے۔ پاکستان کو سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کی مسلسل دھمکیوں پر شدید تشویش ہے، بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے اعلانات کی شدید مذمت کرتے ہیں، مشرق وسطیٰ کے تنازع میں سعودی عرب کو گھسیٹنے کی کوششوں پر تشویش ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائے گا، پاکستان کے سمندری مفادات کے خلاف جارحانہ کاروائی کو خودمختار مفادات کے لیے سنگین خطرہ تصور کیا جائے گا۔اقوامِ متحدہ کے قانون کے مطابق پاکستان اپنے سمندری اثاثوں کی دفاع کے لیے طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔پاکستان نے تمام فریقوں پر ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے، پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان مذاکرات اور سفارتکاری کی کوشش کی حمایت رکھے گا، ایران، امریکہ مذاکرات کے لیے پرامید ہیں۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

انہوں نے بتایا کہ ایرانی وزیر داخلہ نے وزیراعظم، نائب وزیراعظم، فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں کی ہیں، پاکستان کی سفارتی کوشش جاری ہے، بات چیت ہی کشیدگی کا واحد حل ہے، تجارتی جہازوں کو دھمکیاں علاقائی امن، عالمی تجارت کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ نائب وزیر اعظم نے آسیان ریجنل فورم کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرا ئے خارجہ سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، ملاقاتوں میں مشرق و سطیٰ میں قیام امن، کشیدگی کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے بدستور موجود ہیں، افغان طالبان کی طرف سے دہشتگردوں کی پشت پناہی سے علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہے۔ہزاروں پاکستانی دہشت گردی کے واقعا ت میں شہید ہو چکے ہیں، عالمی برادری دہشتگردوں کی پشت پناہی پر افغان طالبان کو جواب دہ ٹھہرائے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی

یورپی یونین کی رپورٹ پر دفتر خارجہ نے ردعمل دیا کہ پاکستان کے لیے جاری کردہ جی ایس پی رپورٹ فائنل ہے، پاکستان 27 کنونشن پر عمل درآمد کررہا ہے، جی ایس پی پلس درجہ پاکستان کی معیشت کے لیے فائدہ مند رہا ہے، ہم یورپی یونین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، پاکستان انٹرنیشنل کنونشن پر عملدرآمد کرتا رہے گا۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن