بھارت میں ہندو انتہا پسندی عروج پر: ’جے شری رام‘ نہ کہنے پر مسلمان قتل
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارت میں مذہبی انتہا پسندی اور اقلیتوں کے خلاف تشدد کا ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ریاست اڑیسہ کے شہر بالاسور میں ایک 35 سالہ مسلمان شہری کو مشتعل ہندو ہجوم نے بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ایک معمولی تلخ کلامی کے بعد پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور دنیا بھر میں تشویش کا باعث بن رہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ درجنوں افراد پر مشتمل ہجوم کے ہاتھوں میں ڈنڈے، لوہے کے راڈز اور لاٹھیاں موجود ہیں اور وہ مسلمان شخص پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ مذہبی نعرہ ’جے شری رام‘ لگائے۔ انکار پر ہجوم نے اسے گھیر کر شدید تشدد شروع کر دیا۔ تشدد کے دوران متاثرہ شخص کے سر پر گہری چوٹیں آئیں اور وہ بری طرح زخمی ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق جب زخمی شخص کا کافی خون بہنے لگا تو حملہ آوروں نے اسے مردہ سمجھ کر سڑک پر ہی چھوڑ دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ بعد ازاں مقامی افراد نے زخمی کو نیم مردہ حالت میں اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دورانِ علاج دم توڑ گیا۔
انتہائی افسوسناک پہلو یہ ہے کہ پولیس نے ابتدائی طور پر مقتول کے خلاف ہی گائے بچاؤ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا، جس پر شدید تنقید سامنے آئی۔
واقعے کی ویڈیو سویڈن کی ایک یونیورسٹی سے وابستہ معروف پروفیسر اشوک سوائین نے سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس کے بعد عالمی سطح پر دباؤ بڑھا۔ بعد ازاں مقتول کے بھائی کی درخواست پر قتل کی ایف آئی آر درج کی گئی، تاہم تاحال ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔
یہ واقعہ ایک بار پھر مودی دور میں بھارت میں اقلیتوں کی سلامتی پر سنگین سوالات اٹھا رہا ہے، جہاں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ عیسائی اور دلت بھی بڑھتے ہوئے تشدد اور نفرت کا سامنا کر رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔