سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نواسے اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات جاری ہیں جب کہ آج جنید صفدر نے سہرا سجا لیا اور بارات لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق بارات مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں جاتی امرا سے روانہ ہوئی۔

بارات میں نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف دلہے کی والدہ وزیراعلی مریم نواز اور اہل خانہ سمیت وفاقی و صوبائی وزراء ملکی و غیر ملکی مہمان شامل ہیں۔

جنید صفدر کی ہونے والی اہلیہ شانزے شیخ معروف سیاسی شخصیت شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں، جنید صفدر کے ولیمہ کی تقریب کل 18 جنوری 2026 کو جاتی امرا میں ہو گی۔

ذرائع نے کہا کہ ولیمے کی تقریب میں 800 مہمانوں کو مدعو کیا گیا، مہندی کی تقریب گزشتہ شب جاتی امرا میں ہوئی جس میں دولہا دلہن سمیت دونوں طرف کے عزیز اقرباء شامل ہوئے۔

شادی کی تین روزہ تقریبات کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا

کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ