وزیراعلیٰ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی مہندی کی تقریب، دلہن کون؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2026 سب نیوز

لاہور (آئی پی ایس) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی مہندی کی تقریب کی تصاویر اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی مہندی کی تقریب لاہور میں جاتی امرا میں ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ جنید صفدر کی شادی مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ روحیل اصغر کی پوتی شانزے علی روحیل کے ساتھ ہو رہی ہے۔

مہندی کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت خاندان کے دیگر افراد شریک ہوئے۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنید صفدر نے گہرے نیوی بلیو رنگ کا روایتی کُرتا زیب تن کر رکھا ہے جس پر سنہری بٹن لگے ہوئے ہیں۔ جنید صفدر نے اس شاہانہ لباس کے ساتھ سنہری، براؤن شال کو روایتی انداز میں کندھے پر ڈال رکھا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات گذشتہ روز جمعے سے شروع ہو چکی ہیں۔ اس سے پہلے جنید صفدر کی شادی کا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا تھا۔

انٹرنیٹ پر زیرِ گردش شادی کارڈ کے مطابق جنید صفدر کی دعوتِ ولیمہ 18 جنوری کو رکھی گئی ہے جس سے یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ بارات آج 17 جنوری کو ہو گی۔
مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما شیخ روحیل اصغر نے صحافی شازیہ زیشان کو دیے گئے ایک انٹرویو میں شادی سے متعلق تفصیلات بتائی تھیں۔
روحیل اصغر کے مطابق یہ رشتہ خاندانی اور سماجی روابط کے نتیجے میں طے پایا، کیونکہ ان کی پوتی شانزے اور جنید صفدر کی بہن کے درمیان قریبی تعلق ہے اور دونوں خاندان ایک دوسرے سے واقف رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بات آگے بڑھی تو خود مریم نواز کی جانب سے باضابطہ طور پر رشتہ مانگا گیا، جس کے بعد خاندان نے اسے خوش دلی سے قبول کیا۔
شیخ روحیل اصغر کے مطابق بعد ازاں دونوں خاندانوں کی ملاقات سابق وزیراعظم نواز شریف سے ہوئی، جہاں شادی کی تقریبات کی تاریخیں طے کی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تقریبات 16، 17 اور 18 جنوری کو ہوں گی جن میں مختلف تقاریب شامل ہیں۔ کچھ تقریبات جاتی امرا میں منعقد کی جائیں گی، جبکہ دلہن کے اہلِ خانہ کی جانب سے لاہور میں ایک استقبالیہ بھی دیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے خاندان میں حالیہ مہینوں میں دیگر شادیاں بھی ہوئیں، تاہم یہ شادی اپنی نوعیت کے اعتبار سے خاصی نمایاں ہو گی۔
یاد رہے کہ جنید صفدر کی یہ دوسری شادی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 2021 میں عائشہ سیف سے شادی کی تھی، جو 2023 میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس وقت جنید صفدر نے اسے ذاتی معاملہ قرار دیتے ہوئے میڈیا سے نجی زندگی کے احترام کی درخواست کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرموسم کا نیا سسٹم داخل؛ شدید سردی، بارش اور برفباری کی پیش گوئی موسم کا نیا سسٹم داخل؛ شدید سردی، بارش اور برفباری کی پیش گوئی گوادر: کراچی سے جیونی جانیوالی مسافر کوچ کو حادثہ، 9 افراد جاں بحق صدر و وزیراعظم کا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی علالت پر اظہار تشویش، جلد صحت یابی کی دعا ٹک ٹاک پرغیراخلاقی مواد شیئر کرنے کے خلاف دائر درخواست پر پی ٹی اے کو نوٹس پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں مساجد و علما کو نشانہ بنانے پر سخت ردعمل پاکستانی مندوب کا عالمی قوانین کے تحت مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے حل پر زور TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جنید صفدر کی مہندی کی تقریب مریم نواز کے روحیل اصغر کے مطابق

پڑھیں:

یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری

دبئی: یو اے ای ویزا آن ارائیول سے متعلق متحدہ عرب امارات نے نئی شرائط، فیس اور درخواست کے طریقہ کار کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ نئی ہدایات کے تحت مخصوص ممالک کے اہل شہری امارات پہنچنے پر 14 یا 60 روزہ ویزا حاصل کر سکیں گے، تاہم اس کے لیے مقررہ شرائط پر پورا اترنا لازمی ہوگا۔

دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق بھارت، انڈونیشیا، ویتنام، تھائی لینڈ، فلپائن، کینیا اور جنوبی افریقہ کے شہری، اور ان کے ہمراہ سفر کرنے والے اہل خانہ، اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق درخواست گزار کے پاس کم از کم چھ ماہ کے لیے کارآمد پاسپورٹ، سفید پس منظر والی حالیہ رنگین تصویر اور امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا یا سنگاپور کی جانب سے جاری کردہ قابل قبول رہائشی پرمٹ یا ویزا ہونا ضروری ہے۔

اعلامیے کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کو صرف ایک مرتبہ مزید 14 دن کے لیے توسیع دی جا سکتی ہے، جبکہ 60 روزہ ویزا میں توسیع کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔

جی ڈی آر ایف اے نے بتایا کہ ویزا کے لیے درخواست اس کی سرکاری ویب سائٹ یا اسمارٹ ایپ کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے۔ درخواست کی منظوری کے بعد ویزا رجسٹرڈ ای میل پر ارسال کیا جائے گا، جبکہ عام طور پر درخواستوں پر 48 گھنٹوں کے اندر کارروائی مکمل کر لی جاتی ہے۔

فیس کے حوالے سے جاری تفصیلات کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کی فیس 172.50 درہم جبکہ 60 روزہ ویزا کی فیس 422.50 درہم مقرر کی گئی ہے۔

جی ڈی آر ایف اے کا کہنا ہے کہ اس سہولت کا مقصد بین الاقوامی مسافروں کے لیے سفری عمل کو مزید آسان بنانا، سیاحت کو فروغ دینا اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو متحدہ عرب امارات کی جانب راغب کرنا ہے۔

ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2026 کے پہلے چھ ماہ کے دوران اس پروگرام کے تحت 73 ہزار 551 ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو اس سہولت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔

اہم وضاحت: جاری کردہ شرائط میں پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز شامل نہیں ہیں۔ یہ سہولت صرف ان مخصوص ممالک کے شہریوں کے لیے ہے جن کا جی ڈی آر ایف اے نے اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی