دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے صوبے کے مختلف شہروں میں ایک ماہ کے دوران بڑے پیمانے پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق اس دوران 425 آئی بی اوز میں 49 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ کارروائیاں لاہور، راولپنڈی، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، چکوال، گجرانوالہ، ڈی جی خان، فیصل آباد، ساہیوال، چنیوٹ، پاکپتن، خوشاب، نارووال، سیالکوٹ، اٹک اور وہاڑی سمیت مختلف اضلاع میں کی گئیں۔ لاہور سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایک ایجنٹ مجتبیٰ بھی گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، اسلحہ اور اہم عمارتوں کے نقشے برآمد ہوئے۔ دہشت گردوں سے ہینڈ گرنیڈ، آئی ای ڈی بم، ڈیٹونیٹرز، حفاظتی فیوز وائر، پمفلٹس، نقدی اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔ حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ ایک ماہ میں 6 ہزار 131 کومبنگ آپریشنز کے دوران 599 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ 2 لاکھ 43 ہزار سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل جاری ہے اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ادارہ پرعزم ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2026ء ) گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین کے لیے ایک بار پھر قیمتوں میں اضافے کا امکان پیدا ہوگیا ہے، کیونکہ نیپرا میں اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کے دوران بجلی ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

سماعت کے دوران سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے حکام نے بتایا کہ اپریل کے مہینے میں خطے میں جاری جنگ کے اثرات بھی سامنے آئے تھے، جس کے باعث توانائی کے شعبے کو مختلف چیلنجز کا سامنا رہا۔ سی پی پی اے کے مطابق اس عرصے کے دوران درآمدی ایل این جی بالکل دستیاب نہیں تھی، تاہم مئی میں ایل این جی کے کنٹریکٹ اور سپاٹ کارگوز موصول ہوئے، جس کے بعد ایل این جی پر چلنے والے پاور پلانٹس کو فعال کیا گیا۔

(جاری ہے)

حکام نے نیپرا کو بتایا کہ صنعتی شعبے کے علاوہ تمام صارفین کی کیٹیگریز میں بجلی کی کھپت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ آئندہ 2 ماہ کے لیے ایل این جی کی یومیہ بنیادوں پر پلاننگ مکمل کر لی گئی ہے تاکہ بجلی کی پیداوار اور ایندھن کی دستیابی کو مؤثر انداز میں برقرار رکھا جا سکے۔ سی پی پی اے حکام کا کہنا تھا کہ مئی، جون اور جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں صارفین کو زیادہ بڑے جھٹکوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ ایندھن کی فراہمی اور بجلی کی پیداوار کے حوالے سے ضروری منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔                                                              

متعلقہ مضامین

  • سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
  • گلگت بلتستان کی سڑکوں کی خستہ حالی دیکھ کر شدید دکھ ہوا، نواز شریف
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد جہنم واصل
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • کسی کی برائی کرکے نہیں کارکردگی پر ووٹ مانگتے ہیں، نوازشریف
  • فراہمی آب کا ’کے فور منصوبہ‘ مزید تاخیر کا شکار، 2029ء تک مکمل ہونے کا امکان
  • بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
  • گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان