data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن: امریکا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے غیر انسانی رویے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں ایک جسمانی طور پر معذور خاتون عالیہ رحمان کو فیڈرل ایجنٹس نے بدترین سلوک کا نشانہ بنایا۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست منی سوٹا میں پیش آیا، جہاں نقاب پوش اہلکاروں نے خاتون کو زبردستی گاڑی سے باہر نکالا اور گھسیٹتے ہوئے حراست میں لے لیا۔

عالیہ رحمان امریکا میں پیدا ہوئیں اور ایک سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر کام کرتی ہیں۔ انہوں نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ وہ ٹریومیٹک برین انجری کے علاج کے لیے ایک طبی مرکز جا رہی تھیں جب فیڈرل ایجنٹس نے ان کی گاڑی روک لی۔ انہوں نے اہلکاروں کو بارہا اپنی معذوری اور طبی اپائنٹمنٹ کے بارے میں آگاہ کیا، تاہم اس کے باوجود ان کے ساتھ انتہائی سخت اور غیر انسانی سلوک کیا گیا۔

عالیہ رحمان کا کہنا ہے کہ انہیں زبردستی گاڑی سے باہر گھسیٹا گیا، جس کے باعث انہیں شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ زندہ بچ گئیں، کیونکہ چند روز قبل اسی علاقے میں ایک اور خاتون پولیس فائرنگ سے ہلاک ہو چکی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں علاج کے بجائے براہِ راست حراستی مرکز منتقل کیا گیا جہاں شدید دباؤ اور خوف کے باعث وہ بے ہوش ہو گئیں۔

بعد ازاں انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد فراہم کی گئی۔ عالیہ رحمان نے کہا کہ وہ مزاحمت سے گریزاں رہیں کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ کہیں ان کے ساتھ بھی جان لیوا سلوک نہ کیا جائے۔

یاد رہے کہ اسی علاقے میں چند روز قبل 37 سالہ رینی نکول گُڈ فیڈرل ایجنٹس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئی تھیں، جس کے بعد امریکا میں پولیس کے طاقت کے بے جا استعمال پر شدید بحث جاری ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عالیہ رحمان انہوں نے

پڑھیں:

کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری

پریس کلب کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سکھ برادری کے رہنماؤں نے کہا کہ سکھ برادری کو اعتماد میں لئے بغیر انکی عبادتگاہ کی عمارت کو منہدم کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں سکھ برادری کے رہنماء سردار جسبیر سنگھ اور کنزیومر سول سوسائٹی بلوچستان کے رہنماء خیر محمد شاہین نے کہا ہے کہ آرچر روڈ پر موجود سکھوں کا قدیمی گردوارہ 1953ء سے سینٹ گیبریل سکول قائم تھا، جسے مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانے کا کام شروع کیا گیا ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ گردوارہ سکھ برادری نے تعلیمی سرگرمیوں کے لئے سینٹ گیبرل سکول کو دے رکھا تھا۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ دنوں نامعلوم افراد کی جانب سے سکھوں کے مقدس گردوارے کی 90 سالہ پرانی عمارت کو مسمار کرنے کا نوٹس لیکر گردوارے سکھ برادری کے حوالے کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں سکھ برادری کی ہزاروں ایکڑ اراضیات، مقدس مقامات بدستور لینڈ مافیا کے قبضے میں ہیں۔ حکومت کی جانب سے ان کی واگزاری کے لئے کوششیں بار آور ثابت نہیں ہو رہی ہے۔ آرچر روڈ پر واقع گردوارہ کو شری سنگھ بنیاد گرودت سنگھ نے تعمیر کیا تھا اور پرانے بندوبست کے ریکارڈ میں فرد انتقالات انہی کے نام سے اب بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی گرودت سنگھ ہے۔ جنہوں نے گورنمنٹ اسپیشل ہائی اسکول جو خالصہ کہلاتی تھی کی بنیاد رکھی تھی اور جاتے ہوئے اسکول کی 20 ایکڑ اراضی مقامی بچوں کی تعلیمی مقاصد کے لئے وقف کر دی تھی۔ یہ عمارت سینٹ گیبرل اسکول یا محکمہ اوقاف کی نہیں، بلکہ سکھوں کی مذہبی عبادت گاہ گردوارہ سکھ سبھا کی ملکیت ہے۔ سکھ برادری کو اعتماد میں لئے بغیر ان کی عبادت گاہ کی عمارت کو منہدم کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مبینہ طور پر کہا جا رہا ہے کہ محکمہ اوقاف نے تجارتی مقاصد کے لئے عمارت کی زمین تجارتی بنیادوں پر فروخت کر دی ہے، اگر یہ درست ہے تو انتہائی تشویش کی بات ہے کہ محکمہ اوقاف متروکہ عمارت کی نگران ہوتی ہے مالک نہیں۔ محکمہ اوقاف سکھوں کے نمائندوں کی موجودگی میں سکھوں کی متراکہ املاک کو کس طرح قانون کے تحت فروخت کرنے کی مجاز ہے۔ 2014ء میں سپریم کورٹ نے واضح فیصلہ دیا تھا کہ پاکستان میں سکھوں کے تمام مقدس مقامات پر جائیدادوں کو حکومت پاکستان کی جانب سے مکمل تحفظ فراہم رہے گا۔ اس کے علاوہ آئین میں تمام اقلیتوں کے مذہبی عمارات کو تحفظ کا حق حاصل ہے۔ ہم وزیراعظم پاکستان اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آرچر روڈ کے منہدم مذکورہ گردوارے کو فی الفور اس کی اصل حالت میں بحال کرکے اسے سکھ برادری کے حوالے کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار