کراچی:

روپیہ مضبوط ہونے، مہنگائی میں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری کے باعث شرح سود میں مزید کمی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

ریسرچ ادارے کے سروے کے مطابق اسٹیٹ بینک رواں سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان 26 جنوری کو کرے گا، جس میں شرح سود کم کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سروے میں شامل 80 فیصد شرکا کی رائے ہے کہ اسٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود کو کم کرے گا۔ سروے کے مطابق 56 فیصد شرکا کا کہنا ہے کہ شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس کی کمی کی جائے گی جب کہ 15 فیصد شرکا کے مطابق شرح سود میں ایک فیصد کمی متوقع ہے۔

سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 20 فیصد شرکا نے شرح سود میں کسی قسم کی تبدیلی نہ ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے جب کہ 5 فیصد شرکا کی رائے ہے کہ شرح سود 25 بیسز پوائنٹس کم ہو سکتی ہے۔ اسی طرح 3 فیصد شرکا کا کہنا ہے کہ نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود 75 بیسز پوائنٹس تک کم کی جا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے 15 دسمبر کو شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس کی کمی کی تھی۔ سروے کے مطابق 49 فیصد شرکا کی رائے ہے کہ جون 2026 تک شرح سود 10 فیصد پر برقرار رہے گی جب کہ 46 فیصد شرکا کا کہنا ہے کہ جون 2026 تک شرح سود 10 فیصد سے کم ہو جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق روپے کی قدر میں مسلسل بہتری، ترسیلات زر میں اضافہ اور مہنگائی میں کمی کے باعث شرح سود کو 10.

5 فیصد سے کم کیا جا سکتا ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مانیٹری پالیسی بیسز پوائنٹس فیصد شرکا کے مطابق کمی کی

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ