بجلی صارفین کیلیے بُری خبر؛ فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
اسلام آباد:
بجلی صارفین کے لیے بُری خبر سامنے آ گئی، جس کے مطابق ایک ماہ کے لیے بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی میں درخواست دائر کر دی ہے، جس پر نیپرا اتھارٹی 29 جنوری کو سماعت کرے گی۔
سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست کے مطابق دسمبر میں 8 ارب 48 کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جبکہ اسی عرصے کے دوران ڈسکوز کو 8 ارب 20 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ درخواست میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر کے مہینے میں بجلی کی فی یونٹ لاگت 9.
بجلی کے شعبے میں 800 ارب روپے کی منفی ایکویٹی، سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری
بجلی صارفین کیلیے خوش خبری، نیپرا نے بنیادی ٹیرف کی حکومتی درخواست منظور کرلی
بجلی کی کراس سبسڈی میں 123 ارب روپے کی کمی لائی گئی ہے، پاور ڈویژن
درخواست میں بجلی کی پیداوار کے ذرائع کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں، جن کے مطابق ایک ماہ میں ہائیڈل ذرائع سے 18.07 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ دسمبر میں مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداوار 13.99 فیصد رہی جب کہ درآمدی کوئلے سے 10.13 فیصد بجلی حاصل کی گئی۔
سی پی پی اے کے مطابق دسمبر کے دوران قدرتی گیس سے 11.20 فیصد اور درآمدی گیس سے 17.24 فیصد بجلی پیدا کی گئی جب کہ نیوکلیئر ذرائع سے بجلی کی پیداوار 25.05 فیصد رہی۔
نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ کرے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سی پی پی اے کے مطابق بجلی کی کی گئی
پڑھیں:
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا ہو تو موٹرسائیکل سوار متاثر نہیں ہوتے، مشیر خزانہ کے بیان پر شدید ردعمل
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نئی قیمتیں نافذجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر کے پیٹرول پمپوں پر صارفین کو نئی قیمتوں کے مطابق ادائیگی کرنا ہوگی۔
عوام پر مزید مالی دباؤ کا خدشہمعاشی ماہرین کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں پر بھی دباؤ آ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:ایران جنگ کے اثرات: پیٹرول مہنگا، یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 51 فیصد اضافہ
ڈیزل کی قیمت میں اضافہ خاص طور پر مال بردار ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
حکومت ہر 15 روز بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت، روپے کی قدر اور ٹیکسوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی تھی لیکن اب روزانہ کی بنیاد پر یہ عمل جاری ہے۔
اسی جائزہ عمل کے تحت تازہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتیں ملک بھر میں نافذ العمل ہو گئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات درآمدی لاگت ڈیزل روپے کی قدر عالمی منڈی مہنگا